
ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا اور جارحانہ انداز سے اسرائیل کیخلاف اپنا دفاع کیا، خواجہ آصف
ایران کی مستقل مزاجی، اس کا حوصلہ، اس کی فتح ہے، اللہ نے مسلمانوں کو دو بڑی فتوحات نصیب کیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھی بھارت پر فتح دی، وزیر دفاع کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
منگل 24 جون 2025
14:30

(جاری ہے)
وزیر دفاع کا یہ بھی کہناتھا کہ ایرانی لیڈرشپ نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھی بھارت پر فتح دی۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مسلمانوں کو دوبار فتح نصیب ہوئی۔ اللہ نے پاکستان کو بھارت سے فتح دی ہے اور ایران کو اسرائیل سے فتح نصیب ہوئی۔ اسرائیل بڑے بڑے دعوے کررہا تھا لیکن سب بے بنیاد تھے۔ یہ دو جڑواں فتوحات عالم اسلام کیلئے اچھا شگون اور کامیابی کا ثبوت ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اب دعا کرنی چاہیے اللہ مسلم دنیا کو توفیق دے کہ وہ فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے کا حوصلہ پیدا کریں۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں کیونکہ اگر آج مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آجائے گی۔قومی اسمبلی میں اسرائیل ایران جنگ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ ہمارے صدیوں سے گہرے تعلقات تھے۔ اسرائیل نے ایران، یمن اوردیگر ممالک کو نشانہ بنایا ہوا تھا۔ اگر مسلمان ممالک آج متحد نہ ہوئے تو سب کی باری آ جائے گی۔ایران ہمارا ہمسائیہ ملک ہے جس کے ساتھ صدیوں سے تعلقات ہیں، ایران کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے، آزمائش کی گھڑی میں ہر طریقے سے ایران کے ساتھ تھے۔ہم ایرانی مفادات کے تحفظ کی حفاظت کریں گے۔ ایرانی ہمارے بھائی ہیں ان کا دکھ درد،غم مشترک تھا۔ اسرائیل نے یمن، ایران اور فلسطین کو نشانہ بنایا ہوا ہے، عالم اسلام کا اتحاد ضروری تھا۔
مزید اہم خبریں
-
باردڈر پر باڑ ہے تو دہشتگرد کیسے واپس آئے؟
-
ہم نے ہمیشہ کہا کہ ہمیں اپنی سیاست میں نہ لائیں، آپ کی سیاست آپ کو پیاری ہو
-
سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی ملاقات
-
مرمت نہ ہونے سے پی آئی اے کے 34 جہازوں کا بیڑہ 12 پر محدود ہوگیا، ایئرکرافٹ انجینئرز
-
بد قسمتی سے خیبرپختونخوا میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشتگردوں کو جگہ دی گئی، ترجمان پاک فوج
-
وزیرِاعلیٰ کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے کا مطلب الیکشن کمیشن جعلی حکمرانوں کی بی ٹیم ہے
-
غزہ جنگ بندی: یو این ادارے فوری امدادی کارروائیوں کے لیے تیار
-
شامی پناہ گزینوں کی لیبیا سے رضاکارانہ واپسی شروع
-
پناہ گزینوں اور تارکین وطن سے متعلق برازیل کی نئی قومی پالیسی کی ستائش
-
حکومت کرپٹو کرنسی کو فروغ دے رہی جبکہ اسٹیٹ بینک اور مالیاتی ادارے تسلیم کرنے سے انکار کررہے ہیں
-
امسالہ نوبل امن انعام وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماچاڈو کے نام
-
گوہرعلی نے سپریم کورٹ میں درخواستوں کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.