Live Updates

فیلڈ مارشل کا محض ایک سفری دورہ نہیں بلکہ خطے سمیت دنیا بھر میں پاکستان کے کردار کا آغاز ہے،ایکس سروس مین سوسائٹی

پاکستان اپنا موقف واضح کر چکا ہے ایران، اسرائیل اور امریکہ کی سیز فائر کے بعد کوئی خطرہ نہیں ہے،لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمدافضل

منگل 24 جون 2025 18:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2025ء) سابق فوجی افسران و جوانوں کی ملک گیر نمائندہ تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی نے واضح کیا ہے کہ فیلڈ مارشل کا محض ایک سفری دورہ نہیں بلکہ خطے سمیت دنیا بھر میں پاکستان کے کردار کا آغاز ہے پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے ایران اور اسرائیل کے معاملے پر پاکستان اپنا موقف واضح کر چکا ہے ایران، اسرائیل اور امریکہ کی سیز فائر کے بعد کوئی خطرہ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار سوسائٹی کے نائب صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ موجودہ صورتحال پر پریس کانفرنس کے دوران کیا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل نے کہا کہ آرمی چیف کا امریکہ کا دورہ اہمیت کا حامل تھا جس کے مثبت نتائج آئیں گے یہ دورہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے لئے اہم سنگ میل تھا اس دورے سے پاکستان اور امریکہ کے سفارتی تعلقات بہتر ہوں گے اس دورے کی تاریخی اہمیت کو تسلیم کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران اسرائیل جنگ ایک خطرناک موڑ پر ہے غزہ میں مسلمانوں میں خونی ریزی جارہی ہے پاک بھارت کشیدگی اور دہشت گردی کے خطرات کم نہیں ہوئے پاکستان دنیا کے نئے اکنامک زون میں اپنی جگہ بنا چکا ہے نازک وقت میں فیلڈ مارشل کو امریکہ میں عزت و وقار کے ساتھ مدعو کیا گیا یہ ملاقات رسم ورواج سے ہٹ کر ملاقات ہوئی جس میں ایران کے عدم استحکام کے حوالے سے گفتگو ہوئی پاکستان اور امریکہ کے اقتصادی تعاون پر بھی غور کیا گیا ایران اور اسرائیل تنازعے پر بھی گفتگو ہوئی فیلڈ مارشل نے کہا کہ ایران کی صورتحال ٹھیک نہ ہوئی تو سرحد پار دہشت گردی ہو سکتی ہے اسرائیل کی جارحیت پر پاکستان نے اپنے موقف کے حوالے سے آگاہ کیا پاکستان کے موقف کے بعد کل رات کو سیز فائر کو انجام تک پہنچایا آج کا پاکستان دنیا میں عزت پا رہا ہے پاکستان کے مسائل حل کی جانب جارہے ہیں فیلڈ مارشل کا دورہ ایک سفری نہیں بلکہ پاکستان کے کردار کا آغاز ہے فیلڈ مارشل کے دورہ امریکہ کا نتیجہ ہے کہ کل رات کو ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا اس کے بعد بھی ایران میں عدم استحکام کچھ وقت رہے گا ایران میں عدم استحکام اور افغانستان میں سکیورٹی صورتحال کے اثرات پاکستان پر آئیں گے انہوں نے کہا کہ کسی بھی بڑی ملاقات میں دہشت گردی ضرور زیر بحث رہتی ہے انہوں نے کہا کہ ہر ملک اپنے دفاع کے حوالے سے اپنا بجٹ مختص کرتا ہے لائن آف کنٹرول پر ہونے والی کشیدگی کشمیر کے حل تک جاری رہے گی جبکہ ہمارے جوان اور افسران لائن آف کنٹرول کی وار کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بڑا موضوع ہے اس پر جلد ایک سیمنار کرنے جارہے ہیں پانی کی تقسیم کے معاملے کے لئے سال نہیں بلکہ دہائیاں چاہیے ہوتی ہیں ایران اور اسرائیل کے معاملے پر پاکستان اپنا موقف واضح کر چکا ہے ایران، اسرائیل اور امریکہ کی سیز فائر کے بعد کوئی خطرہ نہیں ہے رات کو ہونے والے فیصلے کو گہری نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے اسرائیل اور انڈیا کا تعاون گزشتہ 50 سالوں سے چل رہا ہے ملٹری ڈومین، علاقائی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں یہ ساتھ چلتے ہیں دونوں ملکوں کے اتحاد سے پاکستان کو پہلے بھی نقصان نہیں ہوا اور نہ اب ہو گا پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات