Live Updates

صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 50 فیصد اضافے اور ڈسپیرٹی الائونس وفاق کے مطابق ادا کرنے کے لیے اورٹی ایم اے دستکاری سینٹرز کی بندش کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے بلدیاتی ملازمین کا احتجاج

منگل 24 جون 2025 22:54

پشاور، کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2025ء)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی وصوبائی صدر ملک نوید اعوان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے بجٹ نے وفاق کی طرح مایوس کیا ہے۔ تنخواہوں اور پینشن میں معمولی اضافہ کسی صورت قبول نہیں کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پشاور پریس کلب کے سامنے بلدیاتی ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے اعلان کے تحت ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس دیا جائے۔تنخواہوں پینشن میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جون کو پشاور اسمبلی کے سامنے تمام ملازم تنظیمیں اور یونینز بھرپور احتجاج کرکے دھرنا دیں گی۔ ملک نوید اعوان کی قیادت میں ٹی ایم اے خواتین دستکاری سینٹرز کی خواتین ورکرز نے بھی دستکاری سینٹز کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین دستکاری سنیٹرز کی بندش سے سینکڑوں ملازمین کو ملازمت سے فارغ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ٹی ایم اے خواتین دستکاری سینٹر کی ملازمین کا سنیٹرزکی بندش کے بعد پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں خواتین ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو سہولیات دینے کے بجائے انکے چولہے بجھا رہی ہے۔ہم نے یہاں دس دس سال سے زائد عرصہ ملازمت کی ہے ہمیں مستقل کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔ اگر محکمہ بلدیات نے اپنا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا تو بہت جلد یونائٹیڈ ورکرز یونین تمام دفاتر کو تالے لگا کر احتجاج پر مجبور ہوگی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات