
نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی پریس ریلیز میں امریکا کا لفظ غائب ہے
پریس ریلیز میں نہ امریکہ کا نام لیا گیا نہ اس کی مذمت کی گئی، اتنا ڈر کیوں ہے امریکہ کا؟ سابق سفیر ملیحہ لودھی نے سوال اٹھا دیا
محمد علی
منگل 24 جون 2025
19:45

(جاری ہے)
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس پیر کو منعقد ہوا جس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ یہ فوجی حملے اس وقت کیے گئے جب ایران اور امریکہ کے درمیان تعمیری مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا۔ کمیٹی نے ان غیرذمہ دارانہ اقدامات کو خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب قرار دیا جو ایک وسیع تر تنازع کو ہوا دے سکتے ہیں اور بات چیت اور سفارت کاری کے مواقع کو کمزور کر رہے ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی نے اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج خود دفاع کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے ایران کے دفاع کے حق کی توثیق کی۔کمیٹی نے ایران میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر ایرانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ پاکستان کے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے کمیٹی نے 22 جون کو فردو، نطنز اور اصفہان میں ایرانی جوہری تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے بعد مزید کشیدگی کے خدشات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ان حملوں کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی قراردادوں، عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔اجلاس میں پاکستان کی متعلقہ فریقین سے قریبی سفارتی مشاورت کی پالیسی کو دوبارہ واضح کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں اور اقدامات جاری رکھے گا۔قومی سلامتی کمیٹی نے تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی روشنی میں بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے اس تنازع کا حل تلاش کریں۔کمیٹی نے اس امر پر زور دیا کہ تمام فریقین بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی سے متعلق قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائیں۔مزید اہم خبریں
-
سیلاب سے لوگوں کا جتنا نقصان ہوا ہے کےپی حکومت اس کا پورا پورا ازالہ کرے گی
-
پنجاب حکومت کا شہروں کی جدید تعمیروترقی کیلئے جاپان کے تجربات سے سیکھنے کا فیصلہ
-
بھارت: اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف تحریک لانے پر غور
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ جاپان
-
مریم نوازکی پنجاب میں ممکنہ کلائوڈ برسٹ اورطوفانی بارشوں کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ کا جاپان کے تجارتی ، معاشی اورثقافتی مرکز یوکوہاما شہر کا دورہ
-
14 اگست کے روز کوئٹہ کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا گیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
چیف جسٹس آف پاکستان کی صدارت میں قومی عدالتی (پالیسی سازی) کمیٹی کا 54واں اجلاس
-
اوجی ڈی سی ایل کی بڑی کامیابی : جھل مگسی میں گیس کا اہم منصوبہ مکمل ، یومیہ 14 ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار شروع
-
5اسٹار ہوٹل میں قیام، اعلیٰ درجے کی گاڑیاں اور سفارتی تحائف
-
صحافی خاور حسین کی لاش ملنے کا معاملہ، دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل، تحقیقات جاری
-
کیپیٹل مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں نمایاں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.