پاکستان کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کے اعلان کا خیر مقدم

منگل 24 جون 2025 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے متعلقہ فریقوں سے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ہم خطے میں مذاکرات اور سفارت کاری کو بحال کرنے کی کوششوں کا بھی خیرمقدم اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیاہے کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ خطے میں امن و استحکام اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے اور طاقت کے استعمال سے گریز کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ بیان کے مطابق پاکستان اس سلسلے میں تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔