
ایران اسرائیل جنگ بندی پر ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر نوبیل امن انعام کیلئے نامزد
ریپبلکن رکن کانگریس بڈی کارٹر نے امریکی صدر کی نامزدگی کے لیے نوبیل کمیٹی کو خط لکھ دیا
ساجد علی
بدھ 25 جون 2025
10:34

(جاری ہے)
قبل ازیں حکومت پاکستان بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حالیہ پاک بھارت بحران کے دوران فیصلہ کن سفارتی مداخلت اور ان کی اہم قیادت کے اعتراف میں 2026ء کے نوبل پیس پرائزکے لیے نامزد کرچکی ہے، اس ضمن میں جاری بیان کے میں کہا گیا کہ عالمی برادری نے بلا اشتعال اور غیر قانونی بھارتی جارحیت کا مشاہدہ کیا جو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی، اپنے دفاع کے بنیادی حق کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے آپریشن "بنیان مرصوص" شروع کیا جو اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کے لیے انجام دیا گیا تھا اور دانستہ طور پر شہری نقصان سے گریز کیا گیا تھا۔
حکومت کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے علاقائی انتشار کے موقع پر صدر ٹرمپ نے اسلام آباد اور نئی دہلی دونوں کے ساتھ مضبوط سفارتی مصروفیات کے ذریعے زبردست اسٹریٹجک دور اندیشی اور شاندار حکمت عملی کا مظاہرہ کیا جس نے تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کو کم کیا اور بالآخر جنگ بندی کو یقینی بنایا اور دونوں جوہری ریاستوں کے درمیان وسیع تر تنازعے کو ٹال دیا جس سے خطہ کے لاکھوں لوگوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدر کی یہ مداخلت امن کےلئے ان کے حقیقی کردار اور بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کے لیے ان کے عزم کا ثبوت ہے، حکومت پاکستان بھارت اور پاکستان کے درمیان جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کو حل کرنے میں مدد کرنے کے لیے صدر ٹرمپ کی مخلصانہ پیشکشوں کو بھی تسلیم کرتی ہے اور اسے سراہتی ہے، یہ مسئلہ علاقائی عدم استحکام کا مرکز ہے، جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد تک جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے۔ حکومت پاکستان نے یہ بھی کہا کہ 2025ء کے پاک بھارت بحران کے دوران صدر ٹرمپ کی قیادت واضح طور پر ان کی عملی سفارت کاری اور موثر امن کاوشوں کی میراث کے تسلسل کو ظاہر کرتی ہے، پاکستان کو امید ہے کہ خاص طور پر غزہ میں رونما ہونے والا انسانی المیہ اور ایران کے حوالے سی کشیدگی سمیت مشرق وسطیٰ میں جاری بحرانوں کے تناظر میں ان کی مخلصانہ کوششیں علاقائی اور عالمی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
-
عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے
-
گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ
-
برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا
-
قوم کی آزادی کو جاگیرداروں، وڈیروں، بیوروکریسی اور جرنیلوں نے سلب کررکھا ہے
-
معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کرکے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے
-
معرکہ حق کی فتح سے پوری دنیا جان چکی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے
-
سری لنکا حکومت انسانیت کے خلاف جرائم کا محاسبہ یقنی بنائے، وولکر ترک
-
السویدہ: تشدد کی لہر سے متاثرہ خاندانوں تک امدادی رسائی کا مطالبہ
-
انسانی سمگلنگ میں کھیل اور کھلاڑیوں کے استعمال کی روک تھام کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.