
ایران اسرائیل جنگ بندی خوش آئند ہے، برادر اسلامی ملک نے صدر زرداری، میرا اور فیلڈ مارشل کا نام لے کر شکریہ ادا کیا،وزیراعظم شہباز شریف
ایران نے اپنے دفاع میں اسرائیل کو بھرپور جواب دیا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم و فیلڈ مارشل کے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے کردار کو سراہتے ہوئے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی
فیصل علوی
جمعرات 26 جون 2025
15:25

(جاری ہے)
اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھرپور اور مستقل انداز میں ایران کی حمایت کی۔ وزیراعظم نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا اور بتایا کہ ایران نے اس عمل میں پاکستان کی سیاسی، عسکری اور عوامی حمایت پر شکریہ ادا کیا جس کی عالمی سطح پر بھی پذیرائی ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے استنبول میں ایرانی وزیر خارجہ سے جو اہم ملاقات کی اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔وزیراعظم نے بجٹ کی منظوری پر وزیر خزانہ اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاری اور منظوری ایک بڑی قومی کامیابی ہے جس پر وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے۔ وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان، خصوصاً نائب وزیراعظم اورحلیف جماعتوں کی بجٹ میں کاوشیں قابل ستائش ہیں اس حوالے سے صدر مملکت آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا بھی شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو بھی بجٹ منظوری کے عمل میں سنجیدہ اور مثبت کردار پر سراہا۔وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ امریکی صدر نے بھی ان کے کردار کو سراہا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ پاک فوج ملک میں امن کے دشمنوں ’فتنۃ الخوارج‘ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے جو کہ ریاست کے استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ پاک فوج نے دشمن کو شکست فاش دی۔ پاک فوج فتنہ الخوارج کو کاری ضرب لگا رہی ہے۔ پاک فوج عظیم قربانیاں دے رہی ہے، ہم دشمن کے خلاف جنگ جیتیں گے۔محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ وہ مجالس اور جلوسوں میں امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کا عملی مظاہرہ کریں تاکہ ملک میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ محرم الحرام کا آغاز ہونے جا رہا ہے، وفاق اور صوبوں میں امن و امان کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں، مجالس اور جلوسوں میں امن اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
متنبہ کرتے ہیں کوئی مس ایڈوینچر کیا تو بھرپور جواب دیں گے
-
پاکستان کا تجارتی خسارہ ایک ماہ میں 16 فیصد بڑھ کر 3.34 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
-
کھلا دودھ بھی 300 روپے کا
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومتیں ٹریک اپ گریڈیشن، اسٹیشنوں کی بحالی اور مختلف شہروں میں ڈھانچے کی بہتری کے منصوبوں میں شریک ہوں گی، وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے،پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا، سردارایاز صادق
-
حکومت کا عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان، ایکس سے رابطے
-
وزیرخارجہ کا مصری اورسعودی ہم منصبوں سے رابطہ ، غزہ کی صورتحال پرتبادلہ خیال
-
سازشیں اورافواہیں آخر کار دم توڑ گئیں اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے الحمدللہ ، شہبازشریف
-
حماس کا ردعمل جنگ بندی کا موقع ہے، اسے ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے، پاکستان
-
پاکستانی فوج کا امریکی سرمایہ کاری سے ایک نئی بندرگاہ بنانے کا منصوبہ؟
-
پنجاب بھر کے عوام کو پانی لانے کی مشقت سے نجات دلانے کیلئے گھرگھر بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاخضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پراظہارتشکر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.