
کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام "ٹارچر متاثرین کے ساتھ عالمی یکجہتی کے دن" کی مناسبت سے سیمینار
جمعرات 26 جون 2025 17:47
(جاری ہے)
مقررین نے لرزہ خیز مظالم کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیری قیدیوں کو بجلی کے جھٹکے دینا، ناخن نوچنا، پانی میں سر ڈبونا، سگریٹ سے جلانا، بلیڈ سے زخم دے کر ان پر نمک و مرچیں ڈالنا اور پورے جسم پر رولر چلانا جیسے اذیت ناک حربے روز کا معمول بن چکے ہیں،بھارتی جیلیں ظلم کی علامت، کشمیری قائدین استقامت کی مثال ہیں۔
مقررین نے بھارتی جیلوں اور خفیہ ٹارچر سیلوں میں قید ان ہزاروں حریت قائدین اور کارکنان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جو بدترین جبر و تشدد اور طبی سہولیات کی محرومی کے باوجود حوصلے، صبر اور استقامت کے ساتھ تحریک آزادی کشمیر کا علم بلند رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جیلوں میں قید کشمیری قائدین مختلف مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں، مگر انہیں معقول طبی سہولیات فراہم نہ کرنا دراصل انہیں دانستہ موت کے گھاٹ اتارنے کی ایک مذموم سازش ہے۔شبیر احمد شاہ: ضمیر کا قیدی اور تحریک کا استعارہ،سیمینار کا مرکزی موضوع سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی حالت زار تھا۔ مقررین نے انہیں تحریک آزادی کشمیر کا عظیم، ناقابلِ تسخیر اور باوقار استعارہ قرار دیا جنہوں نے اپنی پوری جوانی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں قربان کر دی۔ انہیں اب تک 38 سال بھارتی جیلوں میں قید رکھا گیا ہے اور انہیں عالمی سطح پر "ضمیر کا قیدی" اور "جیل برڈ" جیسے القابات سے نوازا گیا ہے۔مقررین نے بتایا کہ 2017ء سے شبیر احمد شاہ دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ اس وقت کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔ ان کے لئے بنیادی طبی سہولیات تک رسائی بند ہے، جو بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور ایک خاموش سزائے موت کے مترادف ہے۔مہمان مقررین نے تشدد سے متاثرین کشمیریوں کے ساتھ اور اسیران حریت قیادت و کارکنان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور کشمیر کے لئے ہم نے بھارت کے ساتھ تین جنگیں لڑی ہے ۔ہم کشمیر کو کبھی نہیں بھولیں گے۔مقررین نے اقوام متحدہ، او آئی سی، یورپی یونین، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے موثر اور فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔شبیر احمد شاہ کی فوری رہائی کے لئےبھارت پر بین الاقوامی دبائو،بھارتی جیلوں اور ٹارچر سیلوں میں قید کشمیری اسیران کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے قیدیوں پر ہونے والے تشدد، صحت سے محرومی اور زندگی کے حق کی پامالی پر بھارت سے جواب طلبی کی جائے۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ اور انسانی، مذہبی، و سیاسی آزادیوں کی بحالی کی جائے۔مقررین نے واضح کیا کہ بھارت نے کشمیری تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے تشدد کو ایک ریاستی ہتھیار بنا لیا ہے۔ 1947ء سے اب تک ہزاروں کشمیری، جن میں خواتین، بزرگ، نوجوان اور معصوم بچے شامل ہیں، بھارتی افواج کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنے ہیں۔ بی جے پی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد ان مظالم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، جو نہ صرف کشمیریوں بلکہ خود بھارت میں اقلیتوں کے لیے بھی خطرناک صورتحال کی غمازی کرتا ہے۔سیمینار کے آخر میں شرکا نے عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری قوم بھارتی ریاستی جبر کے سامنے ہرگز سرنگوں نہیں ہوگی اور اپنی پرامن سیاسی جدوجہد کو شہداکے مشن کی تکمیل تک جاری رکھے گی۔ شبیر احمد شاہ، اور دیگر قائدین کی قربانیاں کشمیری عوام کے لئے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی ثابت قدمی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔سیمینار میں ریٹائرڈ جنرل زاہد محمود ، ریٹائرڈ جنرل فرخ بشیر ، ڈاکٹر خالد آفتاب سلہری،جرنلسٹ عابد عباسی ، ایڈوکیٹ پلواشہ ایاز، غلام نبی بٹ ، راجہ پرویز ،جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد ،سینئر حریت رہنما محمود احمد ساغر،سید یوسف نسیم ، محمد حسین خطیب,دائود خان، شیخ عبدالمتین ،راجہ شاہین،حسن البنا،سید اعجاز رحمانی ،شیخ یعقوب ، حاجی محمد سلطان ، جاوید اقبال، امتیاز وانی،زاہد صفی،زاہد اشرف،محمد شفیع ڈار، میاں مظفر ،زاہد مجتبیٰ ، چوہدری شاہین، شیخ عبدالماجد ، محمد اشرف ڈار ، نذیر کرناہی ،عبدالمجید لون،عدیل مشتاق ،منظور ڈار،سید گلشن،عبدالحمید لون، عبد المجید میر ، منظور احمد شاہ،قاصی عمران ،امتیاز بٹ، عبدالرشید بٹ ،ریئس میر اور سکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے شرکت کی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.