
خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری اسرائیل پر مستقل جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالے، خواجہ آصف
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب میں خواجہ آصف کی ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی فوجی جارحیت کی شدید مذمت اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کیلئے تحمل، مذاکرات اور سفارت کاری پر زور
فیصل علوی
جمعرات 26 جون 2025
17:00

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری دیرینہ تنازعات خصوصاً مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا پرامن حل یقینی بنائے کیونکہ یہ عالمی امن و سلامتی کیلئے مستقل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پہلگام حملے سمیت ہر دہشت گرد کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے اور نہ ہی کسی ملک کو اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے اس کو استعمال کرنے دیا جائے۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، جعفرایکسپریس حملوں کے منصوبہ سازوں، مالی معاونین،سرپرستوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ خطے کی پائیدار خوشحالی کے مشترکہ وژن کے حصول کیلئے پرامن اور مستحکم افغانستان ضروری ہے۔پاکستان کا ایس سی او میں فعال کردار علاقائی استحکام اورمشترکہ تعاون کے فروغ میں اہم ستون ہے۔ ایس سی او خطے میں امن و استحکام کا ایک اہم ستون ہے اور پاکستان اس کے اصولوں سے غیر متزلزل وابستگی رکھتا ہے۔تمام ریاستوں کو چاہیے کہ وہ اس حساس معاملے کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال نہ کریں۔پاکستان اقوام متحدہ کے منشور، ایس سی او چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کرتا ہے۔ افغانستان میں پائیدار امن اوراستحکام کو علاقائی خوشحالی اورایس سی او ویژن کیلئے ناگزیر ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ خطرہ ہے۔ پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پی آئی ٹی بی وِزکڈز سمر کیمپ کیلئے رجسڑیشنز کا آغاز، آخری تاریخ 3 جولائی
-
اللہ والا ٹرسٹ کے چیئرمین شاہد لون کی سالگرہ، یتیم بچوں کے ساتھ سویٹ ہوم میں خوشیوں بھری تقریب.جیو پاک ہسپتال میں سویٹ ہوم کے بچوں کا فری علاج معالجہ
-
فوج نے مہارت سے مشن کو مکمل کیا‘بعض چینل بے بنیاد خبریں چلارہے ہیں.امریکی وزیردفاع
-
دہشت گردی پوری دنیا کےلئے مشترکہ خطرہ ، اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے . خواجہ آصف
-
قومی اسمبلی میں ترمیمی فنانس بل کی شق وار منظوری
-
مجھے صرف عمران خان کو مطمئن کرنا ہے، گنڈاپور کا جواب
-
عمران خان سے ملاقات پر ٹیکس لگادیں، سارا بجٹ خسارہ پورا ہو جائے گا.رکن قومی اسمبلی کی تجویز
-
خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری اسرائیل پر مستقل جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالے، خواجہ آصف
-
فیلڈ مارشل سید عاصم مُنیر کی نئے رینک کے ساتھ آفیشل تصویر جاری
-
ایران کی نگہبان شوریٰ نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون معطل کرنے کی منظوری دے دی
-
حکومت عمران خان سے خوفزدہ ہے، ڈیل کی امید یا چکر میں نہ رہیں، حماد اظہر کا پارٹی قیادت کو مشورہ
-
تین نابالغ بیٹیوں کو قتل کرنے والے مجرم باپ کی پھانسی کی سزا برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.