Live Updates

=ژوب ڈویژن، رخشان ڈویژن و ضلع کوئٹہ و گوادر اور لسبیلہ، حب کے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

جمعرات 26 جون 2025 21:15

9کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے زیر اہتمام ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی شہادت کی چوتھی برسی کے موقع پر منظور کی گئی قراردادوں کے دوسرے حصے میں کہا گیا ہے کہ لیویز فورس کو پولیس میں شامل کرنے کا منصوبہ صوبے کے اقوام و عوام کو کسی صورت قابل قبول نہیں اور ژوب ڈویژن، رخشان ڈویژن و ضلع کوئٹہ و گوادر اور لسبیلہ، حب کے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور صوبے کے بی سی فورس کو ایف سی میں شامل کرنا درحقیقت صوبائی خودمختیاری کے اصول کو پامال کرنا اور صوبے کے اپنے مقامی فورسز کو ختم کرکے وفاق کے حوالے کرکے نئے انداز میں ون یونٹ مسلط کرنا ہیجو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

قرارداد میں جنوبی پشتونخوا اور خیبر پشتونخوا کے تمام تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز کو درپیش مالی بحرانوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ تعلیمی بجٹ میں اضافہ کریں اور سرکاری تعلیمی اداروں کے تمام مسائل حل کرتے ہوئے اعلی تعلیم کے یونیورسٹیز کو ان کی ضروریات کے مطابق فنڈز دیئے جائیں۔

(جاری ہے)

قرارداد میں ملک کے تمام مادری زبانوں کو قومی زبانوں کا درجہ دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئیکہا ہے کہ مادری زبانوں کو قومی زبانوں کا درجہ دلانے کا مطالبہ ملک کے کروڑوں عوام کا قومی مطالبہ ہے اسے فوری طور پر تسلیم کیا جائے۔

قرارداد میں کوئٹہ کے علاقے منگلہ میں شہید عبدالسلام بازئی اور شہید عبدالنافع بازئی کی شہادت کے ذمہ دار ایف سی کے مخصوص آفیسرز اور مخصوص اہلکاروں کو قراردیتے ہوئے اس کے خلاف فوری کاروائی کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ قرارداد میں جنوبی پشتونخوا کے علاقے ہرنائی، شاہرگ، دکی، سمالنگ سے کوئلہ اور دوسرے علاقوں سے میوہ جات کے ٹرکوں اور گاڑیوں سے ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں پنجاب حکومت اور ان کے اداروں کی جانب سے بھتہ خوری کے نام پر رشوت لینے اور ٹرکوں و گاڑیوں کو ایک دن رات سے زائد غیر قانونی طور پر کھڑا کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور اس علاقے میں ٹرک مالکان اور ڈرائیوروں کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اعلی اور صوبائی چیف سیکریٹری پر زور دیا ہے کہ وہ اس مسئلے پر پنجاب حکومت سے فوری مذاکرات کرکے جاری بھتہ خوری کا خاتمہ کریں۔

قرارداد میں گرینڈ الائنس کے جاری احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے ان کے جائز مطالبات تسلیم کرنے اور ان کے گرفتار رہنماں و کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے اور ان پر تشدد اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی ہے ۔ قرارداد میں پشتونخوانیپ کے مرکزی کمیٹی کے رکن وضلع سبی کے سینئر معاون سیکریٹری صادق خان خجک کی اغوا نما گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر غیر مشروط رہاکرنے کا مطالبہ کیاہے۔

قرارداد میں اس دو قومی صوبے کے نام نہاد غیر نمائندہ صوبائی حکومت اور ان کے مختلف اضلاع کے انتظامیہ کی جانب سے غیر اعلان شدہ سیاسی جمہوری اجتماعات اور جلسے جلوس پر غیر آئینی اور غیر قانونی اور بلاجواز پابندی مسلط کرنے کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن اضلاع میں سیاسی رہنماں اور کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدموں کا اندراج ہوا ہے اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔

قرارداد میں خانوزئی ٹو لورالائی براستہ رود ملازئی، شبوزئی، مرغہ کبزئی براستہ موسی خیل، تونسہ شریف روڈ ژوب ٹو ٹانک براستہ میر علی خیل سڑک کی فوری تعمیر مکمل کی جائے اور ان شاہراہوں کی تکمیل کیلئے ضرورت کے مطابق فنڈز مختص کی جائے۔ قرارداد میں ہرنائی سنجاوی روڈ براستہ طور خان کوفوری طور پر کھولنے اور کچ ہرنائی روڈو ہرنائی سنجاوی روڈ کی تعمیراتی کام جلد مکمل کی جائے جبکہ ہرنائی سنجاوی روڈ براستہ طور خان پر سرکاری اہلکاروں کی جانب سے بھتہ خوری بند کرنے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

قرارداد میں جنوبی پشتونخوا کے مکمل اکثریت فیڈروں پر لوڈ شیڈنگ میں اضافے کو واپس لیا جائے اور ان گھریلوں فیڈروں پر بجلی کے ترسیل کے اوقات میں فوری اضافہ کیا جائے اور بجلی وگیس کے نرخوں میں کمی کی جائے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات