
نہ کوئی معاہدہ طے پایا ہے نہ مذاکرات کی تیاری ہو رہی ہے، ایرانی وزیرخارجہ کی ٹرمپ کی آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات کے دعوے کی تردید
واضح کردوں نئے مذاکرات شروع کرنے کیلئے کوئی معاہدہ، انتظام یا گفتگو نہیں ہوئی ، مذاکرات شروع کرنے کیلئے کوئی منصوبہ طے نہیں کیا گیا ہے،عباس عراقچی نے دو ٹوک الفاظ میں امریکی صدر کے دعوے کو مسترد کر دیا
فیصل علوی
جمعہ 27 جون 2025
15:00

(جاری ہے)
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ ایران سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔
ہوسکتا ہے ہم کوئی معاہدہ بھی کرلیں۔ کچھ پتہ نہیں اگر کوئی دستاویز مل جائے تو برا نہیں ہوگا۔وائٹ ہاؤس نے اگرچہ ملاقات کی جگہ یا شرکاء کی تفصیلات جاری نہیں کیں لیکن سینئر امریکی اہلکار لیویٹ نے وضاحت کی کہ مذاکرات کا بنیادی مقصد ایران کو ایک غیر افزودہ سول نیوکلیئر پروگرام کی طرف لانا تھا۔مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاتھا کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی تھی۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جنگ کا امکان نہیں تھا۔نیٹو سمٹ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ کاکہنا تھاکہ ایران اسرائیل تنازع اب ختم ہوچکا تھا۔ اب دونوں تھک چکے تھے۔ دونوں جنگ کے خاتمے سے بہت مطمئن تھے۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھاکہ ایرانی جوہری تنصیبات کی تباہی کیجائزے میں صرف اسرائیلی انٹیلی جنس پر انحصار نہیں کر رہے تھے۔ ایران کے خلاف دباؤ کی پالیسی جاری رکھیں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران پر بہت تیزی سے حملہ کیاتھا، جوہری مواد منتقل کرنے کا وقت نہیں ملا تھا۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میرے لئے معاہدہ ضروری نہیں تھا۔ انہوں نے جنگ لڑ لی، اب واپس اپنی دنیا میں جا رہے تھے۔ مجھے فرق نہیں پڑتا کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو۔انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ امریکہ نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا تھادوبارہ دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ امریکہ اپنے دشمنوں کو روکنے کی طاقت رکھتا تھا۔مزید اہم خبریں
-
جنسی زیادتی کا بطور دہشت گردی اور جنگی ہتھیار کے استعمال میں اضافہ، رپورٹ
-
شام: حالیہ فرقہ وارانہ تصادم ممکنہ جنگی جرائم، یو این تحقیقاتی کمیشن
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی رکاوٹیں جاری، بھوک سے 235 افراد ہلاک
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
-
عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے
-
گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ
-
برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا
-
قوم کی آزادی کو جاگیرداروں، وڈیروں، بیوروکریسی اور جرنیلوں نے سلب کررکھا ہے
-
معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کرکے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے
-
معرکہ حق کی فتح سے پوری دنیا جان چکی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.