
غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہوجائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ
پاک ،بھارت جنگ بندی پر کریڈٹ مجھے جاتاہے،دونوں ممالک سے خوش ہیں،امریکی صدر
ہفتہ 28 جون 2025 11:47

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کار یا کسی دیگر قابل احترام ادارے کے اہلکار ایران کی ان نیوکلیئر تنصیبات کا معائنہ کریں جن پر پچھلے ہفتے امریکا نے بمباری کی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایرانی قیادت ان سے ملاقات کرنا چاہتی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اس بیان پر جلد ردعمل دیں گے جس میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ قطر میں امریکی فوج کے اڈے پر حملہ کرکے ایران نے امریکا کے چہرے پر تھپڑ مارا ہے۔وائٹ ہاوس میں اسی تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا بھی ایک بار پھر کریڈٹ لیا اور جنگ بندی پر دونوں ملکوں کی قیادت کی تعریف کی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت اور پاکستان کا معاملہ حل کرنے پر بہت خوشی ہے، پاکستان اور بھارت کے پاس اعلی سطح کے ایٹمی ہتھیار ہیں، ہم نے پاکستان اور بھارت کا معاملہ تجارت کے ذریعے حل کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے تجارتی مذاکرات فوری ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا سے ڈیل کرنا مشکل کام ہے۔ شمالی کوریا کے ساتھ تنازع جلد حل ہوجائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدارت انتہائی خطرناک عہدہ ہے، پنسلوینیا میں کان پر گولی لگنے کی بعض اوقات یاددہانی ہوتی ہے۔ بعض اوقات لگتا ہے دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔ایک سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ آپ جانتے ہیں صدارت خطرناک کام ہے، انہوں نے صدارت کا منہ زور بیل پر سواری اور کار ریس کے ڈرائیورز کو لاحق خطرات سے موازنہ کیا۔امریکی صدر نے کہا کہ منہ زور بیل پر سواری کرنے اور کار ریس کے ڈرائیورز کے مرنے کا خطرہ ایک فیصد ہوتا ہے جبکہ آپ صدر ہوں تو مرنے کا خطرہ پانچ فیصد ہوتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر کسی نے یہ انہیں پہلے بتایا ہوتا تو شاید صدارت کی دوڑ میں حصہ نہ لیتے۔واضح رہے کہ امریکا کے 45 میں سے 4 صدور کو قتل کیا گیا جبکہ کئی صدور اور امیدواروں کو گولی ماری گئی۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مودی کے تیسرے دور حکومت کے پہلے برس نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ
-
شیخ حمدان کا بغیر کسی پروٹوکول دبئی مال کا دورہ
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے کئی علاقوں میں جبری انخلا کے نئے احکامات جاری
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں روانڈا اور کانگو میں تاریخی امن معاہدہ
-
ایران پر دوبارہ حملے کا امکان ہے، امریکی صدر
-
علاقائی کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی فضائی حدود روزانہ 1330 پروازوں کی گزرگاہ بن گئی
-
غزہ میں خوراک کی تلاش موت کی سزا نہیں بننی چاہیے،گوتریس
-
ہم نے ایران میں ہزاروں سینٹری فیوجز تباہ کر دئیے اسرائیلی فوج کا جنگ سے متعلق حتمی بیان جاری
-
پانچ میں سے ایک افغان بھوک کا شکار ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ
-
سعودی عرب نے فلسطین کو 30 ملین ڈالر کی نئی امداد فراہم کردی
-
امریکی سینیٹ میں ایران پر حملے روکنے کی قرارداد مسترد
-
روس امریکا تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ ٹرمپ کوجاتاہے،پیوٹن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.