پنجاب پولیس کے بیس بال کھلاڑی کا بہترین کارنامہ،انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل حاصل کر لیا

پیٹرن پاکستان پولیس بیس بال ٹیم ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین کی فاتحہ کھلاڑی سے ملاقات ضلع اوکاڑہ کے کانسٹیبل عمر فاروق نے انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل جیتا، ترجمان پنجاب پولیس

ہفتہ 28 جون 2025 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)پنجاب پولیس کے بیس بال کھلاڑی نے بہترین کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل حاصل کر لیا۔پیٹرن پاکستان پولیس بیس بال ٹیم ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین نے فاتحہ کھلاڑی سے ملاقات کی ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ضلع اوکاڑہ کے کانسٹیبل عمر فاروق نے انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل جیتا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا، ایران، عراق اور فلسطین سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔عمر فاروق نے سیمی فائنل میں انڈیا کے کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل کیلئے رسائی حاصل کی۔ڈی آئی جی غازی محمد صلاح الدین نے شاندار پرفارمنس پر فاتح کھلاڑی کو شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی ۔ ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے عمر فاروق کو تعریفی سند اور کیش انعام بھی دیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ محنت اور لگن سے جیتنے والے پنجاب پولیس کے اتھلیٹ اہلکار محکمہ کا فخر ہیں۔کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے مزید بہتر کارکردگی دکھانے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔