سینیٹر شیری رحمان نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پرمننٹ کورٹ آف آربٹریشن کا فیصلہ خوش آئند قرار دیدیا

بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت کے فیصلے نیمودی سرکار کوآئینہ دکھا دیا ، شیری رحمان کا بیان

ہفتہ 28 جون 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پرمننٹ کورٹ آف آربٹریشن کا فیصلہ خوش آئند قرار دیا۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ، بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت کے فیصلے نیمودی سرکار کوآئینہ دکھا دیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عالمی عدالت نے بھارت کی یکطرفہ ہٹ دھرمی کو غیرقانونی قرار دے دیا ، ثالثی عدالت کا کردار محدود کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی عدالت کے فیصلے میں واضح کہا گیا کہ بھارت کو معاہدہ اکیلے ختم کرنے کا کوئی حق نہیں۔انہوںنے کہاکہ سندھ طاس معاہدہ قائم رہے گا، بھارت کو اختیار نہیں کہ وہ اسے معطل کر سکے، فیصلے نے ثابت کر دیا کہ بھارت طاقت کے زور پر بین الاقوامی معاہدوں کو روند نہیں سکتا۔ انہوںنے کہاکہ ثالثی عدالت کا تسلسل پاکستان کے حق میں انصاف کی علامت ہے، بھارت کو اب عالمی قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔