شمالی وزیرستان سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے، حاجی نورمحمد خان دمڑ

اتوار 29 جون 2025 20:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)صوبائی وزیر خوراک و چئیرمین فوڈ اتھارٹی بلوچستان حاجی نورمحمد خان دمڑنے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی ہے دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے، صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ہندوستان پراکسی کا خودکش حملہ میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء پاک فوج کے اہل خانہ کے دکھ درد اور غم میں پوری قوم برابر کے شریک ہیں،ملک کی سلامتی کے لیے جان قربان کرنے والے افواج پاکستان کے جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے،انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے افواج پاکستان اور قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،شمالی وزیرستان واقعے میں عام سویلین کی زخمی بچوں اور خواتین کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گوں ہوں،دریں اثنائ صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ضلع دٴْکی میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا،فورسز کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی قابلِ فخر ہے،بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا وجود ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے دشمن کے تمام ناپاک عزائم ناکام بنا رہے ہیں،حکومت اور عوام اپنے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قوم کو اپنی بہادر فورسز پر فخر ہے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گی، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز خراج تحسین کے مستحق ہے،سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پٴْرعزم ہیں دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کوئٹہ معصوم بچے کو اغواء کرنے کے بعد انہیں شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مصور خان کاکڑ کی شہادت انتہائی دلخراش واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے دن رات ایک کرکے مصور خان کاکڑ کی بازیابی کیلیے کوششیں کئے تاہم ان درندوں نے معصوم طالب علم حافظ قرآن مصور خان کاکڑ کو شہید کیا ہے انہوں نے کہا کہ مصور خان کاکڑ کے شہادت میں درندوں کو انکے انجام تک پہنچانے کے لیے حکومت بلوچستان نے تمام سیکورٹی اداروں کے ساتھ ملکر سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ شہید مصور خان کاکڑ کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس غم میں حکومت اور پوری قوم شہداء کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی شہید کے والدین اور فیملی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔