۳دکی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: انڈین حمایت یافتہ 2 عسکریت پسند قتل، 2 زندہ گرفتار،آئی ایس پی آر

اتوار 29 جون 2025 21:25

ؤ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء) بلوچستان کے علاقے دکی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران انڈین حمایت یافتہ 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 2 کو زندہ گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران انڈین سرپرستی میں کام کرنے والے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، انڈیا کے حمایت یافتہ 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی 28 جون 2025 کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع دکی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی تھی جہاں انڈین پراکسی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران، پاکستان فوج نے انڈین سرپرستی میں کام کرنے والے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، دو عسکریت پسندوں کو ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انڈین سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم عمل رہے تھے۔ علاقے میں کسی بھی مزید دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔