
پارلیمان جمہوریت کی بنیاد اور عوامی اعتماد کی علامت ،اسے مضبوط بنانے میں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
پیر 30 جون 2025 12:20
(جاری ہے)
پیر کوپارلیمان کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے کی حامل پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمانی نظام کی تقویت کی بات کی ، قائد عوام نے 1973 کا متفقہ آئین دے کر پارلیمانی نظام کو مضبوط کیا جبکہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی اور پارلیمانی بالادستی کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر جمہوریت بہترین انتقام کے وژن پر عمل پیرا ہوکر شہید کے مشن کو آگے بڑھایا۔ گورنر نے کہا کہ موجودہ دور میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمانی جمہوریت کے استحکام کے لیے بھرپور آواز اٹھا رہے اور نوجوان نسل کو اس عمل میں متحرک کر رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارلیمانی روایات کا احترام اور اداروں کی مضبوطی ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی ضمانت ہے، ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو ان جمہوری اصولوں سے روشناس کرانا ہوگا۔\932مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.