
ئ* قیام امن کیلئے مقدسات دین کااحترام یقینی بنایا جائی:چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
،مقدسات دین اورمسلمہ امہ کی مقدس شخصیات کااحترام ہرمسلمان پرلازم ہے اوریہی آئین پاکستان کابھی تقاضہ ہی:ڈاکٹرراغب نعیمی عالم اسلام متحدہوکر غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے عملی اقدامات کرے،مولانا رضائے مصطفی ،مولانا محمدعلی نقشبندی ودیگر کاخطاب ۔بین المسالک ہم آہنگی کے لئے تمام ریاستی اداروں کیساتھ کھڑے ہیں:ڈاکٹرحسیب قادری،علامہ طاہرشہزاد سیالوی،پیرذوالفقار مصطفی تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام عظمت صحابہ واہل بیت ؓ مارچ کاانعقاد،آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مسلح افواج کومبارکباد
پیر 30 جون 2025 18:05
(جاری ہے)
علماء کرا م امن و امان کے قیام کے لئے ہر ممکن اپنا تعاون کرتے رہیں گے ۔ بلوچستان او رخیبر پختونخواہ میں فتنہ ہندوستان اورخوارج کی بزدلانہ دہشت گردانہ کاروائیوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔
وطن عزیز کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وطن عزیز میں دہشت گردی اور انتشار پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔ان خیالات اظہار انہوں نے تحفظ ناموس رسالت محاذ لاہور کے زیراہتمام ہونے و الے (30جون بروزپیر) پریس کلب لاہورتا وزیراعلیٰ ہائوس عظیم الشان عظمت صحابہ کرام واہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس مارچ کامقصد صحابہ کرام واہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم سے محبت وعقیدت کااظہار ،امت مسلمہ کیلئے ان کے قائدانہ کرداراوردین متین کے لئے ان کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا اورملک پاکستان میںبعض ناعاقبت اندیش ،ملکی امن کے دشمن اورفرقہ وارنہ ذہینت کے حامل افراد کی طرف سے ان مقدس ہستیوں کی اہانت اورتنقیص کاسد باب کرنا ہے۔مارچ میں شہرلاہور کے سینکڑوں علماء ،مشائخ ،دینی جماعتوں کے قائدین ،مدارس کے ناظمین کیساتھ ساتھ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مارچ سے مولانا رضائے مصطفی نقشبندی،مولانا محمدعلی نقشبندی،علامہ طاہرشہزاد سیالوی،ڈاکٹرحسیب قادری،پیر ذوالفقارمصطفی ہاشمی، سردار طاہرڈوگر،علامہ ممتازربانی،پیر معاذ المصطفیٰ ،پیر حفیظ اظہر،علامہ احسان الحق صدیقی،قاری مختار احمدودیگر نے خطاب کیا۔مارچ میںمفتی عمران حنفی، پیر سید بلال شاہ گردیزی،مولانا ریاض ہزاروی،مفتی ندیم قمر،مولانا عبد اللہ ثاقب ،مفتی انوار طارق ،قاری رفیق نقشبندی،مفتی نعیم جاوید نوری،علامہ راحت عطاری، پیر محمدارشد نعیمی،مفتی مسعود الرحمان،مفتی قیصر شہزاد ،مفتی شفقت علی یو سفی،علامہ اعظم علی نعیمی،علامہ رب نواز حقانی دیگر مذہبی رہنمائوں بھی شرکت کی۔ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحفظ ناموس رسالت محاذکے صدرمولانا رضائے مصطفی نقشبندی نے کہاکہ صحابہ کرام اوراہل بیت اطہار سے محبت ایمان کی علامت اوراس کی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔یہ ہستیاں پوری امت کیلئے محسن ہیںہم تک دین انہی نفوس قدسیہ کی قربانیوں اورکاوشوں کی بدولت پہنچاہے۔تحفظ ناموس رسالت محاذ کے سیکرٹری جنرل مولانا محمدعلی نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اہل سنت وجماعت سواداعظم تمام مقدس شخصیات کی عزت وتکریم اوران سے محبت کرنے والے ہیںہم ملک پاکستان میں کسی صورت ان شخصیات کی اہانت وتنقیص برداشت نہیں کرینگے اورحکومت پنجاب کی نئے مساجد حوالے سے جوپالیسی ہے اس پر من وعن عمل کرایا جائے تاکہ فرقہ واریت کاروک تھام ہو۔مولانا عمران الحسن فاروقی نے اپنے خطاب میںکہاصحابہ کرام واہل بیت اطہار امت کے اتحاد کا سبب ہیں نہ کہ تفریق کا لیکن بدقسمتی سے ان ہستیوں کوامت میں تفریق کاباعث بنادیا گیا ہے جوامت کے زوال کاسبب ہے۔مولانا طاہر شہزاد سیالوی نے اپنے بیان میں کہاامت مسلمہ کے عروج ترقی وکمال اوراقوام عالم میں عزت ووقارکے حصول کے لئے صحابہ کرام واہل بیت اطہار کے کردار وسیرت کواپنا ناضروری ہے۔مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرحسیب قادری نے کہاکہ ہم قیام امن ،فرقہ واریت کے خاتمے ،بین المسالک ہم آہنگی کے لئے تمام ریاستی اداروں کیساتھ کھڑے ہیں اورہرقسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ پیر ذوالفقار مصطفی ہاشمی نے کہاہمارا مطالبہ ہے کہ ریاست آئین پاکستان کی دفعہ295اے ،بی اورسی کانفاذیقینی بناکر توہین کرنیو الے افراد کوقرارواقعی انجام تک پہنچائے تاکہ یہ سلسلہ مکمل طورپر بندہوناچاہیے۔سردار طاہر ڈوگر نے اپنے خطاب میں کہاکہ اسلام معاشرے میں رواداری کا درس دیتا ہے۔ اور غلط بات کی نشاندہی کر نا اسلام کی تعلیمات ہیں۔علامہ ممتاز ربانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم ا ٓپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پرپاک فضائیہ اورمسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پیر معاذالمصطفیٰ نے کہاکہ عالم اسلام متحدہوکر غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے عملی اقدامات کریں۔مسلم رہنما فسلطین واسرائیل کے درمیان جنگ بندی کرائیں ۔پیر حفیظ اظہرنے اپنے بیان میں کہا محرم الحرام میں قیام امن کے لیے ہر شہری اپنابنیادی کرداراداکرے ملک دشمن قوتیں ہماری یکجہتی اور اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں۔ علامہ احسان الحق صدیقی نے کہاکہ انبیا ئے کرام، اصحاب رسولﷺ، ازواج مطہراتؓ اور اہل ِبیت اطہارؓکے تقدس کو ملحوظ رکھنا ایک فریضہ ہے اور جو شخص ان مقدسات کی توہین و تکفیر کرے گا تمام مکاتب فکر اس سے برات کر یں اور جو شخص صحابہ اکرامؓ اوراہل بیتؓ کی توہین کرے انتظامیہ اس شخص کے خلاف فوری کاروائی کرے۔قاری مختار احمد نے کہاکہ اہل سنت پرامن تھے پرامن ہیں پرامن رہیں گے ۔حکومت قادیانیوں کوشعائر اسلام کے استعمال سے روکے۔مارچ کے اختتام پرغزہ کے مظلوم مسلمانوں ،آپریشن بنیان المرصوص میں شہیدہونے والے شہداء کے خصوصی دعاکرائی گئی۔
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پیسک ہائوس میں اہم اجلاس
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے ‘ مسرت چیمہ
-
پتوکی50 سے زائد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ 2ڈاکو مبینہ سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں ہلاک نعشیں ہسپتال پتوکی منتقل
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک علامہ اقبال ایئرپورٹ پر قائم، فوری سہولت دستیاب
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.