مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں‘خواجہ آصف

پاکستان کا موقف درست تھا جسے تسلیم کیا گیا،مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچارہا ہے،وزیردفاع

منگل 1 جولائی 2025 15:43

مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں‘خواجہ آصف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا، پاکستان کا موقف درست تھا جسے تسلیم کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ثالثی عدالت سے فیصلہ آنے کے بعد یہ واضح ہے کہ پاکستان یا بھارت کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کرسکتا جس سے سندھ طاس معاہدے کی بنیاد پر اثر پڑے۔وزیر دفاع نے کہا کہ توقع تھی کہ بھارت ہٹ دھرمی پر اتر آئے گا۔