
اتحادی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ مؤثر مالی اور مانیٹری پالیسیوں کے نتیجہ میں معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی
منگل 1 جولائی 2025 23:06
(جاری ہے)
وزیر مملکت نے بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ تین سالہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) کامیابی سے طے پا گئی ہےجو حکومت کی معاشی حکمت عملی کا اہم ستون ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی شبہات کے برعکس یہ معاہدہ بروقت، جامع اور بغیر کسی اضافی مالی بوجھ کے مکمل ہوا۔بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 8 ارب ڈالر رہا جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 20 جون 2025 تک 14 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جو کئی سالوں میں سب سے بلند سطح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذخائر میں کمی پاکستان کی معاشی کمزوری رہی ہے مگر تجارتی توازن کی بہتری اور درآمدات پر انحصار میں کمی سے یہ رجحان تبدیل ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر نے مالی سال کے دوران ریونیو کلیکشن میں 26 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔وفاقی بجٹ 2025-26 کے حوالے سے وزیر مملکت نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے تعمیری کردار ادا کیا اور بجٹ میں تمام جماعتوں کا تعاون حاصل رہا، بجٹ کا مقصد معاشی استحکام کو مستحکم کرتے ہوئے برآمدات پر مبنی اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ایک ایسی معیشت کی تعمیر ہے جو زیادہ زرمبادلہ کمائے، بیرونی انحصار کم کرے اور ہر طبقے کو خوشحالی میں شامل کرے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی نئی پانچ سالہ برآمداتی پالیسی کے تحت اضافی کسٹمز ڈیوٹیز کا خاتمہ اور زیادہ سے زیادہ درآمدی محصولات کو 15 فیصد تک محدود کیا جائے گا جس سے مشینری اور خام مال کی لاگت کم ہو گی اور برآمدی صنعتیں عالمی سطح پر مزید مسابقتی بنیں گی۔تنخواہ دارکے لئے ریلیف پر بات کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ انکم ٹیکس میں کمی کی گئی ہے جس سے تنخواہ دار طبقے کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے، آنے والے مالی سال کے لئے مہنگائی کی شرح 6.5 سے 7.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ تنخواہوں میں اضافہ اس شرح سے زیادہ ہوگا جس سے عوام کی حقیقی آمدن محفوظ رہے گی۔سماجی تحفظ کے حوالے سے وزیر مملکت نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے مختص رقم کو گزشتہ سال کے 460 ارب روپے سے بڑھا کر رواں سال 592 ارب روپے کر دیا گیا ہےجس سے تقریباً ایک کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ٹیکس دہندگان ملک کے ریونیو نظام کے سب سے اہم شراکت دار ہیں اور حکومت ان کے ساتھ اعتماد کے رشتے کی بحالی کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس کی ادائیگی سہولت، شفافیت اور منصفانہ طریقے سے ہونی چاہئے نہ کہ دباؤ یا جبر کے ذریعے۔انہوں نے کہاکہ جو فرد دیانتداری سے ٹیکس دیتا ہے وہ ایف بی آر اور قوم کا سرمایہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر نے گزشتہ سال کے دوران ادارے کے رویے میں تبدیلی اور اسے عوام دوست بنانے کے لئے داخلی اصلاحات کی ہیں۔چیئرمین ایف بی آر نے واضح کیا کہ ٹیکس وصولی میں کسی قسم کے دباؤ کی اجازت نہیں دی جائے گی،ہمارے افسران سے یہ توقع نہیں کی جاتی کہ وہ مقررہ حد سے زیادہ ریونیو جمع کریں بلکہ ان سے صرف اتنا ہی جمع کرنے کی توقع ہے جو قانون کے مطابق بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر ایک ایسے ماحول کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں ٹیکس دہندگان کے ساتھ باہمی احترام اور شراکت داری پر مبنی تعلق قائم ہو۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نفاذ صرف اس وقت کیا جائے گا جب واقعی ضرورت ہو۔کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ مالی سال 2024-25 میں ایف بی آر کا ریونیو ٹو جی ڈی پی تناسب 10.2 فیصد تک پہنچ گیا جو گزشتہ دس برسوں میں سب سے زیادہ ہے، گزشتہ سال جون میں یہ تناسب صرف 8.8 فیصد تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار معاشی ترقی کے لئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید قومی خبریں
-
صدرپاکستان آصف علی زرداری کی70 ویں سالگرہ26جولائی کو منائی جائیگی
-
تین نوجوان لڑکیوں کا اغواء، گھر پر اکیلی نئی نویلی بہو کی آبرو ریزی ،مقدمات درج، ایک لڑکی بازیاب چار ملز م گرفتار
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم پی اے فرزانہ شیرین کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
-
سپیکر قومی اسمبلی کا پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.