اقلیتوں کو اپنے نمائندے خود چننے کا حق دیا جائے، یعقوب شریف گل

اکثریتی سیاسی جماعتوں کے ذریعے اقلیتوںنپر نمائندے مسلط نہ کیے جائیں،سلیم خورشید کھوکھر، آصف نذیر، ریاست شاہد

بدھ 2 جولائی 2025 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)منارٹیز پیپلز الائنس پاکستان نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں اقلیتوں پر مسلط کیے گئے غیر جمہوری سلیکشن سسٹم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ اقلیتوں کو اپنے نمائندے خود چننے کا جمہوری حق دیا جائے، نہ کہ اکثریتی سیاسی جماعتوں کے ذریعے ان پر نمائندے مسلط کیے جائیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں پارٹی چیئرمین یعقوب شریف گل، پیٹرن اِن چیف سلیم خورشید کھوکھر، سینئر نائب چیئرمین آصف نذیر، چیف آرگنائزر ریاست شاہد، ڈپٹی چیف آرگنائزر سلطان سیمون، سیکریٹری جنرل شہزاد بشیر بھٹی، ترجمان یوسف غوری اور سیکریٹری اطلاعات ذیشان عظیم گل شامل تھے۔اس موقع پر صوبائی قائدین بھی موجود تھے، جن میں اسلام آباد سے شہباز گل، خیبر پختونخوا سے جاوید گلفام، بلوچستان سے پیٹر امی، جنوبی پنجاب سے امر لال بھیل، سینٹرل پنجاب سے چوہدری شہباز عاشق، نائب چیئرمین پنجاب جاوید مسیح، سندھ سے منور کھوکھر، کراچی ڈویژن سے اقبال خورشید، سیکریٹری جنرل کراچی ندیم بشیر گل اور آرگنائزر کراچی ڈویژن ریورنڈ پادری عرفان صادق شامل تھے۔

(جاری ہے)

رہنماو?ں نے سوال اٹھایا کہ آخر آٹھ سے نو ملین اقلیتی ووٹرز کی آواز کیوں دبائی جاتی ہی انہوں نے براہ راست انتخابات کے انعقاد، اقلیتی خواتین کے لیے پانچ فیصد مختص نشستوں اور اقلیتوں کے آئینی و فکری تحفظ کے لیے ''اقلیتی نظریاتی کونسل'' کے قیام کا مطالبہ کیا۔پریس کانفرنس کے اختتام پر ''میرا ووٹ، میری مرضی اقلیتوں کو عزت دو'' کا نعرہ سوشل میڈیا سیل کی جانب سے پیش کیا گیا، جو تیزی سے ایک عوامی مہم کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔