
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا امریکہ کا دورہ ،فوجی تعاون اور تربیت کے شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
بدھ 2 جولائی 2025 23:30
(جاری ہے)
اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان امریکہ تعلقات میں ایک سٹریٹجک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس دورے نےدفاعی تعاون اور اہم علاقائی اور عالمی سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کے علاوہ ادارہ جاتی تعلقات کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دورے کے دوران، چیف آف دی ایئر سٹاف نے امریکہ کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔ پینٹاگون میں، انہوں نے ایئر فورس (بین الاقوامی امور) کی سیکریٹری کیلی ایل سیبولٹ اور امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ڈبلیو ایلون سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران بات چیت کا مرکز دوطرفہ فوجی تعاون کو آگے بڑھانے، باہمی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ تربیت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے مواقع تلاش کرنے پر تھا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تاریخی اور کثیر جہتی تعلقات بالخصوص دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان فوجی تعاون اور تربیت کے شعبوں میں موجودہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقین نے اعلیٰ سطحی بات چیت کے ذریعے مستقبل میں اعلیٰ سطح کی فوجی مصروفیات کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیایہ بات چیت دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تربیت، آپریشنل مشقوں اور فوجی تبادلے کے پروگراموں کے شعبوں میں جاری تعاون پر مبنی کوششوں میں رفتار برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے۔پاک فضائیہ کے سربراہ نےامریکی محکمہ خارجہ میں بیورو آف پولیٹیکل ملٹری افیئرز کے براؤن ایل سٹینلے اور بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز کے ایرک میئر سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں نے علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار، انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لیے اس کے پختہ عزم اور جنوبی اور وسطی ایشیا کی ابھرتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر اس کے اہم نقطہ نظر کو اجاگر کرنے کے لیے ایک فورم کے طور پر کام کیا۔ کیپیٹل ہل میں اپنی مصروفیات کے ایک حصے کے طور پرپاک فضائیہ کے سربراہ نے امریکی کانگریس کے ممتاز اراکین بشمول مائیک ٹرنر، رچ میک کارمک اور بل ہیزینگا کے ساتھ تعمیری بات چیت کی ۔ان ملاقاتوں سےدوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مضبوط مشغولیت کی اہمیت کو تقویت ملی اور سٹریٹجک چیلنجز، علاقائی سلامتی کے فریم ورک اور دفاعی تعاون پر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے اثرات پر پاکستان کے خیالات کو شیئر کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کیا۔ ایک امن پسند قوم کے طور پر پاکستان کی حیثیت پر زور دیتے ہوئے، ائیر چیف نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ملک کی لازوال قربانیوں اور قابل ذکر آپریشنل کامیابیوں کا اعادہ کیا، ساتھ ہی ساتھ تیزی سے بدلتے ہوئے علاقائی جغرافیائی سیاسی منظرنامے کے جواب میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے سیکیورٹی منظرنامہ کا خاکہ بھی پیش کیا۔اس تاریخی دورے سے نہ صرف علاقائی اور عالمی امن کو فروغ دینے کے لیے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا بلکہ پاک فضائیہ اور امریکی فضائیہ کے درمیان نئے ادارہ جاتی تعاون اور اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی بنیاد بھی رکھی۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.