
معیشت میں شفافیت کے لئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم
شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے، ڈیجیٹل سسٹم کیاستعمال بارے آگاہی بڑھانا وقت کی ضرورت ہے،شہباز شریف کیش لیس اکانومی کے حوالے سے قائم کمیٹیاں تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر قابل عمل تجاویز پیش کریں، خطاب
جمعرات 3 جولائی 2025 17:36

(جاری ہے)
اجلاس میں ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈاپشن کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹیوں نے معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالیسے تجاویز اور حکمت عملی پر بریفنگ دی۔
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان تاجروں کے لئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے طریقہ کار کو آسان اور سہل بنانے کے لئے حکمت عملی ترتیب دی رہا ہے،ڈیجیٹل ادائیگیوں میں چھوٹے کاروباروں کی حوصلہ افزائی اور شمولیت کے لئے سہل پیکج متعارف کرایا جائیگا،ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لئے موبائل فون ایپلی کیشنز استعمال کرنے والوں کی تعداد 95 ملین سے 120 ملین تک لے جانے کا ہدف ہے،کیو آر کوڈ استعمال کرنے والے تاجروں کے تعدد 0.9 ملین سے 2 ملین تک لے جانے کا ہدف ہے،مجموعی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو 7.5 بلین روپے سے 12 بلین روپے تک بڑھایا جائے گا،ڈیجیٹل نیشنل پاکستان کے حوالے سے ڈیجیٹل اکانومی پراجیکٹ شروع ہو چکا ہے،اسلام آباد سٹی موبائل فون ایپلی کیشن کے اب تک 1.3 ملین ڈاؤن لوڈز ہیں جبکہ اس ایپلی کیشن پر 15 سروسز دستیاب ہیں،اسلام آباد سٹی ایپ کے ذریعے آئی سی ٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی مد میں 15.5 بلین روپے جمع کئے جا چکے ہیں،ڈیجیٹل پاکستان آئی ڈی منصوبے کی تکمیل کے لئے تیزی سے کام جاری ہے،اسلام آباد میں ای-اسٹیمپنگ کی سہولت جلد متعارف کروائی جا رہی ہے،اسلام آباد بھر خصوصاً ہسپتالوں، تعلیمی اداروں ، سرکاری دفاتر ، پارکس اور میٹرو بس لائنز پر وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے کام جاری ہے۔وزیر اعظم نے تمام اہداف کو دگنا کرنے کی ہدایت کی اور تمام سہولیات تمام وفاقی علاقے، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی متعارف کرانے کے احکامات دیئے۔اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معیشت میں شفافیت لانے کیلئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے، شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے، ڈیجیٹل سسٹم کیاستعمال کے بارے میں آگاہی بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کیش لیس اکانومی کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹیاں تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر قابل عمل تجاویز پیش کریں۔اجلاس میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
پتا نہیں تم اتنی منفی سوچ کیوں رکھتے ہو؟ صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑے
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا تو حکمرانوں کا نان نفقہ بند کردینگے، حافظ نعیم
-
پنجاب میں اضافی اسکریننگ کی افواہیں بے بنیاد ہیں، پولیس کی وضاحت
-
پنجاب حکومت وفاق کو کمزور کر کے شہباز شریف سے انتقام لینا چاہتی ہے ، ندیم افضل چن
-
ڈیٹا شیئرنگ میں ناکامی ،انڈونیشیا نے ٹک ٹاک کا آپریٹنگ لائسنس معطل کردیا
-
پاکستان اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیمیں بھی مصافحے سے گریزاں
-
نادرا نے انتقال کر جانے والے افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی کا عمل مزید آسان کردیا
-
کبھی پنجاب سے نفرت اور تعصب کی عینک اتار کر دیکھ لیجئے، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کو جواب
-
ملک میں شوگر، نزلہ، کھانسی، اینٹی بائیوٹک و دیگر عام استعمال کی ادویات پھر سے مہنگی
-
ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی سپورٹ نہ کرے، شرجیل میمن
-
حکومت کے تجارتی ڈیٹا میں 11 ارب ڈالر کے فرق کا انکشاف
-
بھارت میں کھانسی کا شربت پینے سے کئی بچے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.