میری پہچان پاکستان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کے ساتھ ظلم اور ریلیف کے بجائے انہیں مہنگائی کے سیلاب کی جانب دھکیلنے کا عمل قرار

جمعرات 3 جولائی 2025 17:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)میری پہچان پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کے ساتھ ظلم اور ریلیف کے بجائے انہیں مہنگائی کے سیلاب کی جانب دھکیلنے کا عمل قرار دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہمیشہ ہر شے پر قیمتوں میں اضافے کا سبب بنتا ہے ایک ماہ میں دوسری مرتبہ ہوشربا اضافہ عوام کی کمر توڑنے کے مترادف ہے۔

پہلے تین روپے اور اب آٹھ روپے پٹرول پر ڈیزل پر مجموعی طور پر 15روپے فی لٹر اضافے نے ٹرانسپورٹ سمیت گروسری کی قیمتوں میں اضافہ کرکے شدید مشکلات کا شکار کردیا ہے۔ ایران، امریکہ، اسرائیل کی جنگ بندی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں معمول کے مطابق آچکی ہیں۔ کچھ دن قبل ڈاکٹر عشرت العباد خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں حکومت سے عوام کو ریلیف دینے اور گڈ گورننس کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اہمیت فیلڈ مارشل کی کاوشوں اور بھارت کے ساتھ کا میابی کے بعد بلاول بھٹو کے سفارتی مشن کی کامیابی کے اثرات عوام کو ریلیف دے کر دیئے جائیں۔

(جاری ہے)

اسکے برعکس وفاق نے عوام پر بوجھ ڈال کر اچھا عمل نہیں کیا۔ ہم وفاقی حکومت سے فوری عوامی ریلیف اور پندرہ دن بعد کم ازکم 25 . روپے فی لٹر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔