
پریم یونین کے وفد کی حنیف عباسی سے ملاقات،مزدوروں کے مسائل اور ادارے کی ترقی بارے تبادلہ خیال کیا
جمعرات 3 جولائی 2025 23:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ریلوے کا وقار بحال کرنے اور ملازمین کے اعتماد کو بحال کرنے کی سمت میں وزیر ریلوے کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
شیخ محمد انور نے دورانِ ملاقات ریلوے ملازمین کو درپیش سنگین مسائل، خصوصا تنخواہوں میں تاخیر 2019سے بند TAاور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی فوری ادائیگی کے مطالبات پیش کیے۔ وزیر ریلوے نے ان تمام امور پر مکمل تعاون کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ملازمین کے ان مسائل کا احساس ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کی انشااللہ تنخواہوں اورپنشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آئندہ ملازمین کو مقررہ تاریخوں میں تنخواہیں ملیں گی۔ ٹی اے کی ادائیگی کیلئے بھی موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کوشش کررہے ہیں کہ وزیراعظم سے ا سپیشل فنڈزمنظورکروائے جائیں۔شیخ محمد انور نے کوئٹہ اور بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی دور کرنے اور سفری سہولیات کے لیے بلوچستان سے بندکی گئی ٹرینوں خصوصا اکبر بگٹی ایکسپریس کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا۔ وزیر ریلوے نے وفد کو بتایا کہ 15 مارچ کو پریم یونین کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات میں شامل ایم ایل 2 کی واحد ٹرین خوشحال خان خٹک،لاہور تاوزیرآبادبراستہ نارووال سیالکوٹ ٹرین کی بحالی، موسی پاک ملتان سے ڈی جی خان تک توسیع کی گئی ٹرینوں کا فیصلہ خوش آئندہے۔ میری کوشش ہو گی جلد ہی اکبر بگٹی ایکسپریس کو بھی بحال کر دیا جائے۔شیخ محمد انور نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ریلوے کے شعبے میں مربوط تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند امر ہے کہ دونوں سطحوں کی حکومتیں مل کر ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اہم پراجیکٹس پر کام کر رہی ہیں۔ یہ اقدامات ریلوے کی ترقی اور عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گی وفاقی وزیر ریلوے نے پریم یونین کے ساتھ ریلوے اور ملازمین کے مسائل پر خصوصی تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر مرکزی صدر شیخ محمد انورنے محمد حنیف عباسی کو یقین دلایا کہ ادارے کے وسیع تر مفاد اور محکمہ ریلوے کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر پریم یونین وزیر ریلوے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں گی۔پریم یونین کے چیئرمین ضیا الدین انصاری ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے کے مثبت رویے اور اعلانات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پریم یونین/ ریلوے کاہر مزدوراور افسرتمام علاقائی، لسانی، سیاسی تعصبات اور امتیازات سے بالاتر ہوکرصرف اور صرف پاکستان ریلوے کی بہتری اور اس کے ٹرین آپریشن کوبہتر سے بہتراور معمول پر رکھنے کیلئے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے اور یہی ان کی اولین ترجیح ہے۔مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
کراچی، 5 منزلہ عمارت کے ملبے سے 4لاشیں نکال لی گئیں، مزید افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری
-
پاک فوج عظیم ادارہ ہے جس میں مضبوط خود احتسابی ہے، فوج جو کرتی ہے وہ عوام کے بہتر مفاد میں کرتی ہے، کیپٹن ایمان درانی
-
بھارت میں سیلاب سے ساٹھ سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
-
عمران خان کی قید عام قیدی سے بھی سخت ہے ان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی، علیمہ خان
-
لاہور میں جرائم کی شرح میں زبردست کمی ہوئی ہے،پولیس کا دعویٰ
-
9 مئی کیس میں 10،10 سال قید کی سزا پانیوالے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کر دیا گیا
-
عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا،طلال چوہدری کا دعویٰ
-
عمران خان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی،علیمہ خان
-
سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا اضافی تنخواہ لینے سے انکار،وزیراعظم کو خط لکھ دیا
-
اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم کیا
-
مائننگ پالیسی میں بڑی پیشرفت، امریکا، چین اور روس کو مساوی مواقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.