
5 بین الاقوامی جنگیں رکوا کر دنیا میں امن قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، ٹرمپ نے خود کونوبیل انعام کیلئے بہترین امیدوار قراردیدیا
ٹرمپ کا اگلی صدارتی مدت کیلئے قانون میں تبدیلی کا بھی عندیہ، پاکستان اور بھارت کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں ، ایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت میں سیزفائر کرایا، کانگو اور روانڈا، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا
فیصل علوی
جمعہ 4 جولائی 2025
10:50

(جاری ہے)
ایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت میں سیزفائر کرایا،کانگو اور روانڈا، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا۔
کانگو اور روانڈا کے درمیان گزشتہ 30 سال سے خانہ جنگی جاری تھی جس میں 60 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہم نے اسے ختم کرایا۔صدر ٹرمپ نے خود کو نوبیل انعام کا بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوبیل انعام کسی ایسے اسکول پروفیسر کو مل جائے گا جس کو لوگ جانتے بھی نہیں ہوں گے۔خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے امریکی کسانوں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کسانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں جو اپنے فارموں پر موسمی مائیگرنٹ مزدوروں پر انحصار کرتے ہیں۔انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر کسان ان مزدوروں کی ضمانت دیں، تو انہیں ملک میں رہنے دیا جائے گا۔امریکی صدر نے یہ دعویٰ بھی دہرایا کہ امریکی طیاروں نے 37 گھنٹے پرواز کرکے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور انہیں صفحہ ہستی سے مٹادیا ہے۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیپورٹیشن پروگرام شروع کردیا ہے، امریکا میں غیر قانونی طور پر داخلہ مکمل طور پر بند کردیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ماہ کوئی بھی شخص غیرقانونی طریقے سے امریکہ میں داخل نہیں ہوا جبکہ بائیڈن دور میں لاکھوں جرائم پیشہ افراد غیرقانونی طور پر داخل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اگر میں لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز نہ بھیجتا، تو وہاں سب کچھ راکھ کا ڈھیر بن جاتا۔ٹرمپ نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن دور میں لاکھوں افراد غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے، لیکن ان کی انتظامیہ اب اس رحجان کو روکنے کیلئے متحرک ہے۔صدر ٹرمپ نے عالمی سطح پر اپنی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پانچ عالمی تنازعات کو میں نے روکا اور ہم نے دنیا کو تباہی سے بچایا ہے اور دنیا کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ہم امن کے علمبردار ہیں۔بگ بیوٹی فل بل امریکا کو پھر سے عظیم بنائے گا۔ بل میں امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس کٹ شامل ہے اور سوشل سیکیورٹی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ میرے پچھلے دور میں معیشت بہتر تھی اب مزید مضبوط ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں مہنگا ہورہا ہے
-
بھارت کے ساتھ لڑائی میں چین نے پاکستان کی براہ راست مدد کی، بھارتی جنرل
-
کراچی،5 منزلہ عمارت زمین بوس،7 افراد جاں بحق12زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا
-
گرنے والی رہائشی عمارت 50 سال پرانی ہے،ڈی جی ایس بی سی اے
-
کراچی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی
-
اپوزیشن کا اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
-
چینی مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی
-
کراچی: لیاری میں رہائشی عمارت گرنے سے چھ افراد ہلاک
-
بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالا، پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت، مثالی حوصلے سے اسے جواب دیا،وزیراعظم شہباز شریف
-
مریم نواز کا پاکپتن کا دورہ، 20 بچوں کی اموات کے معاملے میں غفلت برتنے پرسی ای و ہیلتھ اور ایم ایس ہسپتال گرفتار
-
یوکرین جنگ کے دوران اب تک کا سب سے بڑا روسی حملہ یوکرین جنگ کے دوران اب تک کا سب سے بڑا روسی حملہ
-
وادی نیلم میں گاڑی دریامیں جا گری،5 خواتین سمیت 6 جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.