قطرکے سفیرکی جانب سے گورنرسندھ کے اعزازمیں ظہرانے کا اہتمام

جمعہ 4 جولائی 2025 19:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)قطر کے سفیرAli Bin Mubarak Al-Khaterنے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ گورنر سندھ کی آمد پر قطری سفیر اور سفارتی عملے نے گرمجوشی سے استقبال کیا اور ان کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ ظہرانے میں اسلامی ممالک کے سفراء بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایران ۔

اسرائیل کشیدگی کے تناظر میں قطر کے مؤثر، مصالحتی اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر برادر اسلامی ممالک ہیں اور ان کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں، اور مستقبل میں مشترکہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔