بھارت جنوبی ایشیاء میں نیا نارمل قائم کرنا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

ب 70کروڑ لوگوں کا مستقبل نان سٹیٹ ایکٹرز کے ہاتھوں میں نہیں دے سکتے، غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو

جمعہ 4 جولائی 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا میں نیا نارمل قائم کرنا چاہتا ہے۔عرب میڈیا کو انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کا نیا نارمل بھارت کے اپنے مفاد میں بھی نہیں اور نہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ 1ارب 70کروڑ لوگوں کا مستقبل نان سٹیٹ ایکٹرز کے ہاتھوں میں نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گرد حملے کے بعد نہ شواہد اپنے لوگوں سے شیئر کیے اور نہ ہی پاکستان اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ شیئر کئے،امریکہ نے بھی بھارت کے اس بیان کی توثیق نہیں کی کہ اس پر حملہ باہر سے ہوا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات پاکستان میں ہوئے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ سے لے کر اب تک پاکستان کا یہ موقف ہے کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔