ن لیگ کی حکومت نے راولاکوٹ سے دو بڑے قومی ادارے چھین لیے

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:55

راو لاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء)ن لیگ کی پاکستان میں قائم حکومت نے یکے بعد دیگرے راولاکوٹ سے دو بڑے قومی ادارے چھین لیے پونچھ کے منظور شدہ ادارے دوسرے شہروں منتقل شہریوں میں سخت ردعمل سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس چغتائی کے سگے بھائی کی ن لیگ میں شمولیت کے دو روز بعد ہی یاسر الیاس چغتائی کے آبائی علاقے راولاکوٹ میں انتقامی کارروائی کرتے پروٹیکٹر آفس کو ختم کر دیا گیا بیرون ممالک جانے والے محنت کشوں کو بڑے چیلنج کا شکار کر دیا گیا کچھ روز قبل پونچھ کے منظور دانش سکول بھی راولاکوٹ سے منتقل کر دیا گیا تھا نواز لیگ کے خلاف راولاکوٹ میں لوگوں میں سخت ردعمل شروع ہوگیا سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ راولاکوٹ کے لوگ پاکستان کے سیاست کاروں میں سب سے زیادہ میاں نواز شریف کو پسند کرتے ہیں مگر نواز شریف کی جماعت کی حکمرانی میں کچھ روز قبل پہلے پونچھ کے لیے منظور دانش سکول راولاکوٹ سے باغ شفٹ کیا گیا اور اب پروٹیکٹر آفس کو راولاکوٹ سے مظفرآباد منتقل کر دیا گیا جو پونچھ دشمنی کا کھلا ثبوت ہے اس کے نتائج اگلے عام الیکشن میں پونچھ کے لوگ جموری انداز میں دیں گے۔