
عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم روکنے، قیدیوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے ، علی رضا سید
اتوار 6 جولائی 2025 12:40
(جاری ہے)
ابتک بڑی تعداد میں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں، بڑی تعداد جبری طور پر لاپتہ اور قید ہے۔
علی رضا سید نے کہاکہ امام عالی مقامنے عظیم قربانی دے کرانسانی اقدارکی حفاظت کی ہے۔ واقعہ کربلا ہمیں انسانی اقدارکے تحفظ اور انسانی حقوق کا خیال رکھنے کا درس دیتاہے۔ کربلاظلم کے خلاف جدوجہدکانام اوردرس حریت ہے۔ علی رضا سید نے کہاکہ آج جموں وکشمیرکے عوام کربلاکے عظیم پیغام سے متاثرہوکراپنے وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جس پر بھارتی فوج قابض ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام نے جو طویل مدت سے بھارتی محاصرے، تشدد، ظلم وستم اور گرفتاریوں کا سامنا کررہے ہیں، کربلا کے عظیم سانحہ سے درس حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر بھارتی فوج کے قبضے اور بے پناہ مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے لیے بے خوف ہو کر جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نامور حریت رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ شبیراحمد شاہ، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک اور انسانی حقوق کے معروف علمبردار خرم پرویز ان نظربندوں میں شامل ہیں جو اس وقت بھی بھارتی جیلوں کی زینت بنے ہوئے ہیں، خاص طور پر شبیراحمد شاہ شدید علیل ہیں اور ہم عالمی برادری خاص طور پر یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ شبیراحمد شاہ اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دبا ئوڈالیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایئرانڈیا طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں، ابتدائی رپورٹ جاری
-
ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
-
دبئی ایئرپورٹ پر معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گرفتاری
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.