حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 26واں یوم شہادت،مزار پر پھول رکھنے کی تقریب

صدر ، وزیراعظم ، فیلڈ مارشل ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، نیول چیف ، افواج پاکستان کاخراج عقیدت

پیر 7 جولائی 2025 16:16

حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 26واں یوم شہادت،مزار پر پھول رکھنے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 26واں یوم شہادت منایا گیا۔اس موقع پر صدر آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، نیول چیف اور افواج پاکستان نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے 26ویں یوم شہادت پر غذر میں ان کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی جس میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، اس موقع پر چاق و چوبند دستے نے حوالدار لالک جان شہید کے مزار پر سلامی دی۔آئی ایس پی آرکے مطابق 7جولائی 1999کو حوالدار لالک جان نے کارگل جنگ میں دشمن کے حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔اس جنگ کے دوران لالک جان شدید زخمی ہونے کے باوجود مورچے پرڈٹے رہے اور جام شہادت نوش کیا۔