
بھارت کا آپریشن سندور میں ہلاکتیں چھپانے کے بعد اندرونی دباؤکے باعث ہلاک پائلٹوں و فوجیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ
آپریشن سندور میں بھارتی فوج کے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئیں، مصدقہ اطلاعات کے مطابق صرف ایل او سی پر بھارتی فوج کی 250 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، آپریشن سندورمیں بھارتی افواج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تاہم بھارتی حکومت اور افواج ہزیمت سے بچنے کیلئے اسے چھپاتی رہیں
فیصل علوی
پیر 7 جولائی 2025
12:53

(جاری ہے)
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق صرف ایل او سی پر بھارتی فوج کی 250 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔
جن میں انڈین ایئر فورس یونٹ کے 7 فوجی، 10 انفنٹری بریگیڈ کے جی ٹاپ میں 5 ہلاک اہلکار اور ہیڈکوارٹر 93 انفنٹری بریگیڈ میں ہلاک ہونے والے 9 فوجی شامل ہیں جنہیں اب اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق جن ہلاک فوجیوں کو اعزازات دئیے جائیں گے ان میں بھارتی فضائیہ کے4 پائلٹس بشمول 3 رافیل طیاروں کے پائلٹس اور آدم پور ائیربیس پر مارے گئے جدید دفاعی نظام ایس 400 کے 5 آپریٹرز بھی شامل ہیں۔ ادھم پور ایئربیس اور ایئر ڈیفنس یونٹ پر ہلاک ہونے والے 9 اہلکار، راجوڑی ایوی ایشن بیس میں 2 ہلاک اور اڑی کے سپلائی ڈپو کے او سی سمیت 4 ہلاک فوجی اہلکار بھی اعزازی فہرست کا حصہ ہیں۔انٹیلی جنس فیلڈ سپورٹ یونٹ نوشہرہ میں ہلاک ایک اہلکار اور 12 انفنٹری بریگیڈ اڑی میں 3 ہلاک اہلکاروں کو بھی اعزازات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ہلاک بھارتی فوجیوں کے لواحقین پر اپنے پیاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کا دباؤ ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے ابتدا میں اپنی رسوائی اور شکست چھپانے کیلئے فوجی نقصانات کو نہ صرف چھپایا بلکہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے لواحقین پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے پیاروں کی تصاویر بھی شیئر نہ کریں۔یہ امر حیران کن ہے کہ بھارت اب انہی ہلاک فوجیوں کو اعزازات دے رہا ہے جن کی ہلاکتیں کبھی تسلیم نہیں کی گئیں جب بھارتی حکومت نے آپریشن سندور کے دوران فوجیوں کی ہلاکتوں کو تسلیم ہی نہیں کیا تو اب اندرونی دباؤ میں آ کراعزازات دینے کا فیصلہ کیوں کیا جا رہا ہے؟سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنی ہزیمت چھپانے کے لیے فوجی نقصانات کو چھپایا اور آج بھی چھپا رہا ہے۔ مودی سرکار پٹھان کوٹ اور ادھم پور بیس پر نقصانات کی تردید کرتی رہی۔ بھارت نے فوج کی ہلاکتیں تسلیم نہیں کیں تو اب اندرونی دباؤ پر کیوں اعزازات دئیے جارہے ہیں؟بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پٹھان کوٹ اور ادھم پور سمیت پاکستان کے مؤثر حملوں کے بعد بھارت جنگ بندی پر مجبور ہوا، متعدد بھارتی جنرل اور سفارتی نمائندے بھی ان نقصانات کو تسلیم کر چکے ہیں جن میں تباہ شدہ بیسز اور رافیل طیاروں کے نقصانات شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، میری تجویز ہوگی کہ صوبے میں تبدیلی آئے
-
اگر پی ٹی آئی خود کے پی حکومت گرا کر کسی اور کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو جے یوآئی خیرمقدم کرے گی
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.