ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ملک بھر میں سیکورٹی اداروں کے محرم الحرام پر سخت سیکورٹی انتظامات کی تعریف

پیر 7 جولائی 2025 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ملک بھر میں سیکورٹی اداروں کے محرم الحرام پر سخت سیکورٹی انتظامات کی تعریف کی ہے۔ حکومت کی گڈ گورننس بھی قابل تعریف ہے۔ عاشورہ پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی خوش آئند ہے۔ شہادت امام حسین و جزبہ حسینیت اور معرکہ حق پر ڈٹے رہنا ہی کربلا کے شہیدوں کی عظمت کو سلام اور دین اسلام کی حفاظت کا عہد ہے جس پر قوم کاربند رہے گی۔

(جاری ہے)

شہدائے کربلا اورآل رسول ﷺ نے ہمیں جوسبق دیا اسے اپنانا ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہاکہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور عوام ایک پیج پر ہوکر ہر سازش کو ناکام بناتی ہیں۔ میں تمام علمائے کرام کو بھی بہترین کردار پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہمیں معرکہ حق کربلا کی طرح جزبہ حسینیت کو اپنا کر ایک ہوکر امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کا بھی مقابلہ کرنا ہے۔ ہم ابھی خطرات سے نہیں نکلے بھارتی عزائم واضع ہیں اس لئے ہمیں متحد اور اسی جزبے کا مظاہرہ کرنا ہے جسکا نام جزبہ حسینیت ہے۔ ہمیں باطل کو شکست دینی ہے۔