پیپلز پارٹی کا عبدلستار بچانی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

مرحوم عبداستار بچانی کی پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی ، شازیہ مری ، وقار مہدی و دیگر کا بیان

پیر 7 جولائی 2025 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ایم این اے عبدلستار بچانی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاہے کہمرحوم عبداستار بچانی کی پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔اپنے بیان میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ذولفقار بچانی سے انکے والد عبدالستار بچانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

انہوںنے کہاکہ مرحوم عبداستار بچانی ایک زیرک سیاستدان اور جمہوری سیاست کے علمبردار تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مرحوم عبداستار بچانی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وفادار ساتھی تھے، مرحوم عبداستار بچانی کی پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم عبدالستار بچانی کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی ہے۔

اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عبدالستار بچانی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک مخلص، وفادار، نظریاتی اور سرگرم کارکن سے محروم ہو گئی ہے، جنہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کو ترجیح دی اور پارٹی کے ہر کڑے وقت میں قیادت اور کارکنوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

چیئرمین سینیٹ نے مرحوم عبدالستار بچانی کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی پارٹی اور عوامی خدمت کے لیے کی جانے والی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اٴْنہوں نے کہا کہ عبدالستار بچانی نہ صرف ایک متحرک سیاسی رہنما تھے بلکہ اپنے حلقے اور علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھی ہمیشہ کوشاں رہے۔ اٴْن کی سیاسی بصیرت، جمہوریت سے وابستگی اور عوامی فلاح کے جذبے کو سراہتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عبدالستار بچانی کا خلا طویل عرصے تک محسوس کیا جاتا رہے گا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ حوصلے اور صبرکے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔مرکزی رہنما شازیہ مری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء و سابق صوبائی وزیر عبدالستار بچانی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں عبدالستار بچانی کے اہل خانہ اور بیٹے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار ستاربچانی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مرحوم کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عبدالستار بچانی پیپلزپارٹی سے وابسطہ رہے ،نظریاتی کارکن جیالے اور ہمیشہ قیادت کیساتھ کھڑے رہے ۔شازیہ مری نے کہاکہ مرحوم عبدالستار بچانی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں۔پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے سابق رکن قومی اسمبلی عبدالستار بچانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔

اپنے بیان میں مرحوم ستار بچانی پیپلزپارٹی کے مختلف تنظیمی عہدوں پر بھی فائز رہے۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم عبدالستار بچانی پوری زندگی پیپلز پارٹی کے نظریہ پر گامزن رہے۔ انہوںنے کہاکہ عبدالستار بچانی پیپلزپارٹی کے مخلص اور وفادار سیاسی کارکن تھے، سینیٹر وقار مہدی نے مرحوم عبدالستار بچانی کے صاحبزادے ایم این اے ذوالفقار بچانی اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کیا ۔

سینیٹر وقار مہدی نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم ستار بچانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء و سابق صوبائی وزیر عبد الستار بچانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور کہاکہ عبد الستار بچانی کے انتقال پر افسوس ہے، مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ مرحوم ایک نظریاتی کارکن تھے، اس مشکل گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں، مرحوم کے ایصال و ثواب کے لئے دعا گو ہوں۔ انہوںنے کہاکہ دعا ہے کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے، سوگوار خاندان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے سابق رکن قومی اسمبلی عبدالستار بچانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہاکہ مرحوم ستار بچانی پیپلزپارٹی کے نظریاتی بھٹو اسٹ لیڈر تھے ۔

انہوںنے کہاکہ مرحوم عبدالستار بچانی کی سیاسی عوامی پارلیمانی خدمات یاد رکھی جائیں گی ۔ نیر بخاری نے مرحوم عبدالستار بچانی کے صاحبزادے ایم این اے ذوالفقار بچانی اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم ستار بچانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالستار بچانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور کہاکہ عبدالستار بچانی کے انتقال پر افسوس ہے، مرحوم کو ایک نظریاتی کارکن تھے۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس مشکل وقت میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہوں۔ انہوںتنے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالستار بچانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ عبدالستار بچانی کے انتقال پر بہت افسوس ہے، مرحوم ایک سچے کارکن تھے۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم نے معاشرے کی بہتری کے لیے انتھک محنت کی، مرحوم کی سماجی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ندیم افضل چن نے کہاکہ اس مشکل وقت میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔

انہوںنے کہاکہ اللہ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، سوگوار خاندان کے لئے صبر کی دعا ہے۔سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالستار بچانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا او رکہاکہ عبدالستار بچانی کے انتقال پر بہت افسوس ہوا ہے، مرحوم ایک نظریاتی کارکن اور سچے جیالے تھے۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم نے اپنی زندگی سماجی اور سیاسی خدمت کے لیے وقف کر دی، اس مشکل وقت میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہوں۔

انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے اظہارِ تعزیت کیا او رکہاکہ مرحوم ستار بچانی پیپلزپارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی پارٹی کے لیے خدمات طویل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم عبدالستار بچانی زندگی بھر فکرِ بھٹو کے نظریہ پر گامزن رہے، پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ ثابتقدمی سے جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔