
دوست اور دشمن، سب عمران کو نشانہ بنانے پر تٴْلے ہوئے ہیں، قریبی ساتھی کا دعویٰ
پیر 7 جولائی 2025 23:28

(جاری ہے)
نیاز اللہ خان نیازی نے کہا کہ یہ سازشیں محض بیرونی دباؤ یا عدالتی حدود سے تجاوز کا نتیجہ نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے اپنے حلقوں کے اندر سے ہونے والی غداری کا نتیجہ بھی ہیں۔
نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ سیاسی انجینئرنگ کا ایک مربوط آپریشن کیا گیا، جس میں پی ٹی آئی کی قیادت، عدالتی فیصلے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی کارروائیاں شامل تھیں تاکہ پارٹی کے بانی کو سیاست سے ہٹایا جا سکے۔نیاز اللہ نیازی کی گفتگو اس وقت سامنے آئی ہے جب مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بینچ کے فیصلے کا پس منظر موجود ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کے اندرونی انتخابات کو خود پر لگایا گیا زخم قرار دیا، اور مخصوص نشستوں کے عدالتی فیصلے کو اندرونی غلطیوں اور عدالتی عمل کی انجینئرنگ کا نتیجہ قرار دیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نیاز اللہ نیازی (جو پی ٹی آئی کے فیڈرل چیف الیکشن کمشنر کے طور پر اندرونی انتخابات کی نگرانی کر رہے تھی) نے پارٹی کی قیادت کے ایک گروپ پر ان غلطیوں کا الزام لگایا، جن کے باعث پارلیمان میں پارٹی کی عددی طاقت ٹوٹ گئی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کی جانب سے نصف درجن سے زائد امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا الیکشن کمیشن کو نتائج کو کالعدم قرار دینے کے لیے قانونی جواز فراہم کر گیا، اور آخرکار سپریم کورٹ نے پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا،ان افراد میں اکبر ایس بابر، محمود خان، نرین فاروق، بلال اظہر رانا، محمد مزمل سندھو، احمد حسن، محمد یوسف، اور اسد اللہ خان شامل تھے۔اکبر ایس بابر (جنہوں نے پارٹی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کا کیس بھی دائر کیا تھا) کے سوا دیگر امیدوار سیاسی طور پر نمایاں شخصیات نہیں تھے۔پی ٹی آئی اور اکبر ایس بابر کے درمیان تعلقات کبھی خوشگوار نہیں رہے، اور وہ جب سے پارٹی سے نکالے گئے، ہر قانونی راستہ آزما چکے ہیں تاکہ پارٹی پر اپنا دعویٰ قائم کر سکیںتاہم نیاز اللہ نیازی نے دعویٰ کیا کہ ان امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کا فیصلہ ان سے مشورہ کیے بغیر کیا گیا تھا۔انہوں نے اسے اندرونی تخریب کاری کی سوچی سمجھی کارروائی قرار دیا، کیوں کہ یہی افراد بعد میں سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوئے، ان کی گواہی ان وجوہات میں شامل تھی جن کی بنیاد پر اٴْس وقت کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ نے پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دیا۔پی ٹی آئی کے اپنے انتخابی فریم ورک کے مطابق، امیدواروں کو پینل کی صورت میں الیکشن لڑنا ہوتا ہے، نیاز اللہ نیازی کے مطابق اگر ان افراد کو الیکشن میں حصہ لینے دیا جاتا، تو ان کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال میں مسترد ہو جاتے، اور یوں انتخابی عمل کی قانونی حیثیت محفوظ رہتی۔نیازی نے بتایا کہ وہ 2009 اور 2012 میں بھی کامیابی سے پارٹی کے اندرونی انتخابات کروا چکے ہیں، جب وہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے ریجنل ہیڈ تھے، اور ان انتخابات کو الیکشن کمیشن نے منظور بھی کیا تھا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے پہلے یہ مسئلہ کیوں نہیں اٹھایا، تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں ان 8 امیدواروں کی الیکشن میں دلچسپی کا علم ہی پولنگ کے دن ہوا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی بانی تمام تر مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں، لیکن کچھ قائدین اب بھی اسٹیبلشمنٹ-عدلیہ کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرنے اور اپنے قید رہنما کو ریلیف دلانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے بجائے، جمود کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ مجھے نااہلیوں کا علم پولنگ کے دن ہی ہوا، اس بات کو مجھ سے چھپایا گیا، اور یہ ایک سوچا سمجھا عمل تھا، بعد میں انہوں نے یہ معاملہ پارٹی قیادت کے سامنے اٹھایا، لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اب جا کر یہ بات کیوں کی، تو ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ایسے عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔نیازی کے ان دعوؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پارٹی کے لوگوں کے بجائے نظام کو ذمہ دار ٹھہرایا، اور کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پارٹی میں کوئی بھی عمران خان کو مائنس کرنا نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ علیمہ خان نے بھی وضاحت کی ہے کہ وہ نظام کی بات کر رہی تھیں، نہ کہ پی ٹی آئی کی شخصیات کی، یہ حقیقت ہے کہ نظام کافی عرصے سے عمران خان کو مائنس کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.