سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم کی دسویں برسی 10 جولائی کو ہوگی

ڈپٹی کمشنر باغ ڈاکٹر راجہ محمد صداقت خان نے ضلع بھر تعطیل کا اعلان کردیا

منگل 8 جولائی 2025 16:11

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء(سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم کی دسویں برسی 10 جولائی کو ہوگی -ممتاز کشمیری رہنما سابق صدر ریاست و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم کی دسویں برسی دس جولائی کو ہوگی -مزار مجاہد آول غازی آباد جمعرات کے دن 12 بجے دعائیہ تقریب اور ایک بجے دعا پھر مختلف شخصیات ان کی تحریک آزاد کشمیر و تحریک الحاق پاکستان کی جدوجہد کیساتھ ساتھ ان کے دیگر آہم کارناموں پر خراج عقیدت پیش کریں گے سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم جنھیں تحریک آزاد کشمیر کا گوریلا لیڈر بھی کہا جاتا ہے پندرہ ماہ کے جہاد کے ذریعے اس خطے کو آزاد کرنے کیلئے آپ نے 23 اگست 1947 کو باضابطہ نیلہ بٹ دھیرکوٹ کے مقام سے مہاراجہ کے خلاف اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت علم بغاوت بلند کی اور کی بعدازاں موجودہ آزادکشمیر میں ایک حکومت قائم ہوئی آپ وقتا فوقتا آزاد کشمیر کے چار بار صدر ایک بار وزیراعظم اور کشمیر کمیٹی پاکستان کے چیئرمین بھی رہے مولوی آمیر حسین نے اپنی لکھی گئی کتاب تذکرہ جنگ آزادی کشمیر میں آپ کو مجاہد آول کا لقب دیا یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر نے آپ کی علمی ادبی بصیرت پر آپ کو اعزازی پی ایچ ڈی ڈگری سے بھی نوازا آپ آزاد کشمیر و پاکستان کے چند مقبول ترین رہنماوں میں شمار ہوتے اور ایک جاندار شاندار ریاستی ایڈمنسٹریٹر کے طور ابھر کر سامنے آئے یہی وجہ آج ہر سیاسی رہنما آپ کی تقلید کرنے چاہتا ہے آزاد کشمیر میں 1971 سے 74 تک آپ کا دور اقتدار جس میں سپریم کورٹ شریعت کورٹ تعلیمی انقلاب قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی قرارداد منظور ہوئی کے علاوہ انتظامی یونٹ کاقیام اردو زبان کو قومی زبان قراردینا دوران ڈیوٹی نماز کے وقت کا تعین آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کی شروعات سرکاری ملازمین کی 16 سکیل سے اگلے سکیل میں ترقیابی کیلئے وفاق سے جنگ لڑنا آزادکشمیر کا جھنڈا گاڑی پر پہلی بار لگا کر وفاق میں داخل ہونا دلیرانہ اقدامات ناقابل فراموش ہیں مرحوم کی برسی کے روز ڈپٹی کمشنر باغ ڈاکٹر راجہ محمد صداقت خان نے ضلع بھر تعطیل کا اعلان کردیا ہے -