امریکہ کی منافقت دنیا پر عیاں ہوچکی ہے ، مولانا عبدالقادر لونی

ژ*ایران اور اسرائیل کی جنگ بندی اور فلسطین اور اسرائیل کیوں نہیں کرسکتی ہے

منگل 8 جولائی 2025 21:40

}کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی قامقام امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی سرپرست مولاناشمس الھدی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی سکرٹری اطلاعات سیدعبدالستارشاہ چشتی مولاناسائیں عزیزاحمدشاہ امروٹی سکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ مولانا قاری محمد اکمل مولانا محمد قاسم خلیل نے کہا کہ امریکہ کی منافقت دنیا پر عیاں ہوچکی ہے ایران اور اسرائیل کی جنگ بندی کرسکتی ہے تو فلسطین اور اسرائیل کی جنگ بندی کیوں نہیں کرسکتی ہے صیہونی ریاست نے فلسطین میں درندگیت اور وحشیت سے انسانیت کی تمام حدیں پار کردی۔

اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی عالمی ادارے اور بین الاقوامی برادری اسرائیلی مظالم پرخاموش تماشائی کاکردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کب تک تماشای بن رہے ہیں فلسطین کو میلامیٹ کردیا ہے غزہ کے باسیوں وقت ایک مشکل ترین دور اور ناگفتہ بہہ حالات سے دوچار کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ جنگ بندی پر بار بار قرارداد کو ویٹو کردیا امریکہ فلسطین پر امن تباہ کرنے کے لیے خطرناک کھیل کھیلنے جارہا ہے۔

امریکہ اپنی پروردہ عالمی دہشت گرد اسرائیل کے ذریعے جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران مسئلہ فلسطین پر دو ٹوک موقف اپنائے فلسطین کی حمایت صرف لفظوں سے نہیں بلکہ عملاً فلسطینیوں کے ساتھ دیا جائے فلسطین میں انسانیت تڑپ رہی ہے اسرائیل کا ظلم حد سے بڑھ گیا ہے کئی عشروں سے اسرائیل کی جارحیت کا شکار فلسطینی آج بھی اسرائیل کی دہشت گردی کے ہاتھوں اپنی ہی سر زمین پر قیدیوں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔