پاکستان اور بنگہ دیش تجارتی حجم جلد یہ ایک ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا،ڈپٹی ہائی کمشنر

بدھ 9 جولائی 2025 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن ایس ایم محبوب العالم نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگہ دیش کے درمیان تجارتی حجم 800 ملین ڈالر ہے،امید ہے کہ جلد یہ ایک ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رواں برس اب تک سولہ تجارتی وفود پاکستان سے بنگلہ دیش کا دورہ کرچکے ہیں۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روزکراچی کے مقامی ہوٹل میں 23 سی27 ستمبر کو انٹرنیشنل کنونشن سٹی بسوندھرا آئی سی سی بی ڈھاکہ بنگلہ دیش میں پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزی بیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام تیسری میڈ ان پاکستان سنگل کنٹری نمائش اور بزنس کانفرنس کی لائونچنگ تقریب سے خطاب میں کہی۔

تقریب سے سیکریٹری ٹڈاپ شہریار تاج، ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں، پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزی بیشن انڈسٹری کے چیئرمین فہد برلاس اور بانی چیئرمین خورشید برلاس نے بھی خطاب کیاجبکہ عمران ٹیسوری، نازلی عابد نثار، درشہوار سمیت تاجروں اور ویمن انٹرپرینور کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ٹھی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ہائی کمیشن محبوب عالم نے کہا کہ روان برس پاکستان سے بنگہ دیش نے چاول اور چینی امپورٹ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کرنے والے پاکستانی بزنس مینوں کو 7 دن اور ویمن انٹرپرینور کو 3 دن میں ویزہ دیں گے۔سیکریٹری ٹریڈ ڈیلولیپمنٹ اتھارٹی پاکستان شہریار تاج نے کہا کہ ٹی ڈیپ بورڈ نے رواں برس 126 نمائش میں شرکت کی منظوری دی ہے، رواں برس ٹی ڈیپ کا فوکس ائی ٹی کی دنیا بھر میں شرکت کرنا ہے۔شہریار تاج نے کہا کہ ٹی ڈیپ نے رواں برس خواتین کی نمائش میں شرکت پر پچاس فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

ایف پی سی سی ائی کے سنئیر نائب صدر ثاقب فیاض نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فوری طور پر براہ راست پروازیں شروع ہونی چاہیں،اور کاروبار کی بحالی سے اب اس کی ڈیمانڈ بہت بڑھ گئی ہے،سنگل کنٹری نمائش سے پاک بنگلہ دیش تجارت کے نئے راستے کھلیں گے۔پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزی بیشن انڈسٹری کے چیئرمین فہد برلاس نے تیسری میڈ ان پاکستان ایگزبیشن سنگل کنٹری نمائش کے بارے میں بتایا کہ نمائش میں ٹیکسٹائل انڈسٹری،فوڈ پراڈکٹس، برقی آلات،کچن کا سامان/کراکری، صارفین کی مصنوعات، جوتے، گھریلو سامان،ٹائلیں اور سیرامکس،فرنیچر اور فکسچر،جواہرات اور زیورات، ماربل اور شیشہ،کھیلوں کا سامان،خدمات فراہم کرنے والے،فیشن اور فیبرکس،سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت، مشینری اور آلات،پینٹ، وارنش اور کیمیکل،ایچ وی اے سی آر،سینیٹری کے سامان اور فکسچر،دستکاری کی مصنوعات اور دیگر شعبوں سے وابستہ نمائش کا حصہ بنیں گے۔

ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے بتایا کہ ایونٹ کامقصد پاکستانی مصنوعات کو اجاگر کرنا اورپاکستانی مصنوعات کو بنگلہ دیش میں متعارف کروانا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش سے پاک بنگلہ دیش تجارت کے نئے راستے کھلیں گے جو پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی طور پر متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔تقریب میں سعودی عرب، یو کے اور بحرین میں ہونے والی نمائش کی دستاویزی فلم پیش کی گئی۔