پاک افواج کی شاندار کارکردگی سے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے ،رانا قاسم نون

بدھ 9 جولائی 2025 20:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) وفاقی وزیر وچیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا ہے کہ پاک افواج کی شاندار کارکردگی اور فتح سے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شجاع آباد اور جلال پور پیر والا جاتے ہوئے شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مبارکباد کے مستحق ہیں، پوری قوم انہیں خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔پوری دنیا نے یہ تسلیم کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس بنیادی مسئلے کو حل کئے بغیر تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔رانا قاسم نون نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے جو اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اپنے ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔