
پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں بھارت کا ہاتھ واضح ہے، بلوچستان میں بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں، ترجمان دفترخارجہ
بھارت نے دنیا بھر میں دہشت گردی اور قتل عام کرانا شروع کررکھا ہے،پاکستان دہشتگردی پر بلکل کلئیر ہے، عالمی برادری بھی اب بھارتی ریاستی دہشت گردی کو تسلیم کر رہی ہے، شفقت علی خان کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ
فیصل علوی
جمعہ 11 جولائی 2025
16:45

(جاری ہے)
بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے مسلسل پروپیگنڈہ کر رہا ہے اور اجیت دوول کا بیان اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیان کی وضاحت پیپلزپارٹی کے ترجمان ہی کرسکتے ہیں تاہم بلاول بھٹو نے کسی رہنما کو بھارت کے حوالے کرنے پر کسی کا نام نہیں لیا۔ بھارتی مشیر قومی سلامتی نے حقائق کو توڑ مروڑ کر بیان دیا۔ بھارتی مشیر قومی سلامتی کا بیان بھارتی جارحانہ عزائم کی کا عکاس ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اس طرح کا کوئی بیان نہیں آیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے۔ تائیوان کے معاملے پر ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں۔ بلوچستان میں انڈین مداخلت ہوتی ہے اور انڈین پراکیسیز ان واقعات میں ملوث ہیں۔ پاکستان یہ معاملہ دنیا میں ہر فورم پر اٹھا رہا ہے۔ پاکستان برکس ممالک کی تنظیم میں شمولیت کا خواہاں ہے۔ برکس کے بارے میں اب جو چیزیں سامنے آرہی ہیں، ہم اس پر کمنٹ نہیں کر سکتے کیونکہ ابھی ہم اس کے رکن نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا ایس سی او سائیڈ لائنز میں بھارتی رہنما سے ملاقات کا ارادہ نہیں۔ دیگر شریک رہنماؤں سے اسحاق ڈار کی ملاقاتیں شیڈیول کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدہ 25 کروڑ افراد کی موت اور حیات کا مسئلہ ہے۔پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔ پاکستان کا ماحولیاتی آلودگی پھیلانے میں حصہ دیگر ممالک سے کافی کم ہے۔ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں چیلنج ہیں، دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے معاملے پر افغانستان سے رابطے میں ہیں۔ امید ہے افغان حکومت مل کر چیلنج پر قابو پانے کی کوشش کرے گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہیں اور یہی افغانستان کے ساتھ تعاون میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
پشاور ہائی کورٹ کا اعظم سواتی کو نیب تفتیش جوائن کرنے کا حکم
-
پنجاب بھرمیں1305ٹریفک حادثات میں16افراد جاں بحق1560زخمی ہوئے
-
امید ایک ایسا جذبہ ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے‘مریم نواز
-
وزیراعظم کا پاور سیکٹر میں اصلاحات پر اظہار اطمینان، اویس لغاری کا اعتماد اور حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر
-
مشکل حا لات میں حکومت سنبھا لی، چیلنجز پر قابو پانے کے لئے کٹھن سفر طے کیا، شہبازشریف
-
شہید ڈی ایس پی رحمین خان کی عظیم قربانی کو سلام‘قوم کے سر کا تاج ہیں، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.