ندیم افضل چن کی کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے مسافروں کے اغوا اور قتل کی سخت الفاظ میں مذمت

جمعہ 11 جولائی 2025 20:38

ندیم افضل چن کی کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے مسافروں کے اغوا اور قتل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے مسافروں کے اغوا اور قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرنا ہوگا۔ اپنے بیان میں ندیم افضل چن ے کہاکہ لورالائی میں دہشتگردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ معصوم مسافروں پر خوفناک دہشت گردانہ حملہ آج کی دنیا میں ہمیں درپیش خطرات کی واضح یاد دہانی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تشدد کے اس گھناؤنے فعل نے لاتعداد خاندانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ندیم افضل چن نے کہاکہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ایسے گھناؤنے جرائم کو انجام دینے والے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں شدت پسندی کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنے اور امن کو فروغ دینے کے لیے ایک ہونا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کے بلند درجات کی دعا کرتا ہوں، میں سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ سوگوار خاندان کے لئے صبر کی دعا ہے۔