بلاول بھٹو زرداری کی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل کی مذمت

جمعہ 11 جولائی 2025 20:46

بلاول بھٹو زرداری کی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا خان زیب کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوراً قانون کی گرفت میں لایا جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پیش آنے والے واقع میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر بھی اظہارِ افسوس کیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے مولانا خان زیب کے اہل خانہ اور اے این پی کی قیادت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ مولانا خان زیب کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوراً قانون کی گرفت میں لایا جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مولانا خان زیب کا قتل خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے خلاف ایف آئی آر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ صوبائی حکومت پرامن سیاسی سرگرمیوں اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاسی ایکٹوسٹس کو تحفظ فراہم کرے۔