ژ*بلاول بھٹو نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو لاجواب کر دیا: چودھری سجاد نذیر

جمعہ 11 جولائی 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ بھارت کے سینئر صحافی کرن تھاپر کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے سامنے بولتی بند ہو گئی اور بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ کس طرح سے مودی نے نہ صرف بھارت کے اندر بسنے والی اقلیتیوں کا جینا حرام کررکھا ہے تو اسی طرح سے مودی پاکستان میں بھی دہشت گردی کرواتا ہے، بھارت کے جاسوس پاکستان میں جاسوسی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں، مودی دنیا بھر کے ممالک میں دہشت گردی کی سرپرستی میں ملوث ہے، اس مؤقف کو چیئرمین نے بھارتی صحافی کے سامنے رکھا تو اس کے پاس جواب نہ تھا، بلاول نے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔