بلوچستان میں دہشت گردی کارروائیوں میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں، علامہ ہشام الہی ظہیر

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ ہشام الہی ظہیر نے بلوچستان اورخیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بلوچستان میں سکولز اور مسافر بسوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں،پوری قوم فرقہ واریت،انتشار اور سیاسی تقسیم سے بالاتر ہو کر متحد ہو۔

(جاری ہے)

علامہ ہشام الہی ظہیرنے کہا کہ ہم بلوچستان میں بس مسافروں کو گولیاں مارکر شہید کرنے کے واقعہ اور باجوڑ میں مولانا خان زیب کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، تمام صوبے ملک دشمن قوتوں اور دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اوربلوچستان میں لوگوں کا قتل عام و ٹارگٹ کلنگ واقعات افسوسناک ہیں۔