
اللّٰہ مجھ سے پوچھے گا دنیا میں کیا کیا میں کہوں گا میرٹ پر کام کیا،وزیرِ اعظم شہباز شریف
ہفتہ 12 جولائی 2025 22:48

(جاری ہے)
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام کے لیے ہم نے ماہرین اور بیوروکریٹس کے ساتھ اجلاس کیے، میں نے ہر ہفتے ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کیے، ملک میں ایسی تبدیلی ابھی ہوئی بھی نہیں ہوتی اور سفارشیں آنا شروع ہو جاتی ہیں، ہم سفارشوں اور ٹیلی فون کالز کے حوالے سے تیار تھے، ہم نے گریڈ 22 سے گریڈ 20 کے افسران کو گھر بھیجا، ایسے افسران کے لیے ملک بھر سے سفارشیں آئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کوئی حقیقی اقدام نہیں لیا گیا تھا، تیز طرار بیورو کریٹس جانتے تھے کہ انہوں نے کیسے کام کرنا ہے، ہم نے ایف بی آر میں بہترین لوگ لانے کے لیے سخت محنت کی، وہاں اب ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے، وہاں فیس لیس ٹیکنالوجی لائی گئی، ایف بی آر نے انفورسمنٹ کے ذریعے 500 ارب روپے اکٹھے کیے، اس نے انفورسمنٹ کے ذریعے یہ 500 ارب روپے اکٹھے کیے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ ایک سفر ہے جس میں رکاوٹیں ہیں لیکن ہم اپنی ذمے داریاں قوم کے لیے ادا کریں گے، میں نے کبھی خود کریڈٹ نہیں لیا بلکہ یہ ٹیم ورک ہے، ہم نے اپنے اہداف حاصل کرنے ہیں، ہم اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے تو نتائج بھگتنا ہوں گے، قوم کی ترقی کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، ہم نے پنجاب میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے، 20 ارب روپے لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے رکھے گئے، پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہیں، کاربن کے اخراج میں ہمارا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوںنے کہاکہ پہلگام واقعے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں تھا، اس واقعے کے بعد پاکستان پر جارحیت کی گئی، ہم نے پہلگام واقعے پر عالمی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، 55 شہری شہید ہوئے، ہم نے اپنے ملک کا دفاع کیا جو ہمارا فرض تھا، پاکستان نے دشمن کے 6 طیارے گرائے، دس مئی کو ہم نے دشمن کو بھرپور جواب دیا، ہمارا بھرپور جواب قوم کے وسیع اتحاد کا نتیجہ تھا۔مزید اہم خبریں
-
حکمرانوں کے عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کے دعوے کہاں گئے، حافظ نعیم الرحمن
-
90 دن کا پلان کہاں سے آیا؟ چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا پی ٹی آئی قیادت سے سوال
-
حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس بنانے کا فیصلہ
-
پاکستان تحریک انصاف نے 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا
-
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، پاکستانی سفیر کی وضاحت
-
یوکرین جنگ: شمالی کوریا کی جانب سے روس کی حمایت کا اعادہ
-
سکیورٹی خدشات: پاکستان کا بھارت میں ہاکی کھیلنے سے انکار
-
اسلام آباد لاہور موٹر وے پر مسافر بس سڑک سے نیچے جا گری، 5 افراد جاں بحق، 36 زخمی
-
طبعی موت، حادثہ، خودکشی یا قتل؟ حمیرا اصغر کی موت کا پتا چلانے کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل
-
وزیراعظم کے قریبی ساتھی فواد حسن فواد نے چینی درآمد کرنے پر سوالات اٹھا دیئے
-
اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کے نفاذ اور چالان کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع
-
ایران کی جوہری مذاکرت کی بحالی کے لیے مشروط رضامندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.