
عالمی حالات امتِ مسلمہ کے لیے غیر معمولی چیلنج بن چکے ہیں
امت مسلمہ قیادت سے محروم ، نوجوان نسل فکری یلغار میں جکڑی جا رہی ہے ، سید ارشد علی شاہ کاظمی القادری
اتوار 13 جولائی 2025 17:50
(جاری ہے)
امتِ مسلمہ کا وقار، وحدت اور روحانی شعور زوال پذیر ہو چکا ہے۔
پیر ارشد علی شاہ کاظمی نے کہا کہ پاکستان داخلی طور پر بدترین سیاسی و معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، عدالتی بے توقیری، انتظامی مفلوجی، لاقانونیت اور قوم پرستی کے بت ہمارے اجتماعی شعور کو کھا رہے ہیں۔ جو ملک عالمِ اسلام کی نظریاتی قیادت کے خواب کے ساتھ قائم ہوا تھا، وہ آج قرضوں، تنقیدوں اور تماشوں کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔انہوں نے نوجوان نسل کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا سب سے بڑا چیلنج ''نظریاتی یتیمی'' ہے۔ ہماری نسل نو سوشل میڈیا کے فتنوں، مغربی فکری یلغار، الحاد، لبرلزم اور بے راہ روی کے دھارے میں بہہ رہی ہے۔ دینی اقدار، حبِ رسول ﷺ، قومی حمیت اور امتِ واحدہ کا تصور غیروں کے بیانیے میں دفن کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں تحریکِ اہلسنّت پاکستان نوجوانوں کے لیے ایک روحانی، فکری اور نظریاتی قلعہ ہے جو انہیں مصطفوی تعلیمات سے جوڑنے کا مقدس فریضہ انجام دے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج اقوامِ عالم میں وہی طاقتور ہے جو معاشی، تعلیمی، سائنسی اور سفارتی میدانوں میں مضبوط ہے۔ ہمیں احتجاج سے آگے بڑھ کر تخلیق، تعمیری مزاحمت، اجتماعی بیداری اور روحانی احیاء کی طرف آنا ہوگا۔ امت کے اتحاد کا راز صوفیاء کرام کی تعلیمات، قرآن وسنت کی روشنی اور اخلاص و اتحاد کی بنیاد پر استوار قیادت میں پوشیدہ ہے۔پیر طریقت صوفی ارشد علی شاہ کاظمی نے کہا کہ تحریک اہلسنّت پاکستان عالمی اسلام کے زوال، امت کی محرومی، نوجوانوں کے نظریاتی خلا اور پاکستان کی موجودہ ابتری کے پیشِ نظر جلد ایک ملک گیر شعور بیداری مہم کا آغاز کرے گی، جس میں فکری نشستیں، سیرت اجتماعات، عوامی رابطہ مہم اور تربیتی لیکچرز شامل ہوں گے۔آخر میں انہوں نے پوری ملت اسلامیہ، کشمیری، فلسطینی اور مظلوم اقوام کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ یااللہ! ہمیں بیدار قیادت عطا فرما، امت کو وحدت، شعور اور عزت عطا کر، پاکستان کو استحکام، عدل اور دیانت کا گہوارہ بنااور نوجوانوں کو مصطفوی مشن کا سچا علمبردار بنا۔ آمین!مزید قومی خبریں
-
2لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہو گی،ایف بی آر
-
~ نوجوانوں کے لیے 200 ارب روپے کے اسکلڈ لیبر فنڈ کے قیام کا اعلان
-
ایف بی آر قوانین کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
جن جماعتوں کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں وہ صرف تنقید کرتی ہیں‘ شرجیل میمن
-
پیرا جیسا شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
-
تعلیم کے ساتھ ہنر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘ مریم نواز
-
تھر کوئلہ 30 لاکھ گھروں کو روشن کر رہا ہے،سید ناصر حسین شاہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب ، 5 ملزمان گرفتار، 9 کلو سے زائد چرس برآمد
-
امیگریشن کے نظام کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں، سینیٹر طلال چوہدری
-
مریم نواز کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنیوالا شہری رہا
-
میرے خیال میں 90 دن میں کوئی تحریک چلنے والی نہیں‘ گورنر پنجاب
-
وزیراعلیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.