اسحاق ڈار چین میں ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

O وزرائے خارجہ کونسل ایس سی او کے ڈھانچے میں تیسرا اعلی ترین فورم ہے یہ فورم بین الاقوامی تعلقات، خارجہ پالیسی اور سلامتی سے متعلق امور پر غور کرتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 13 جولائی 2025 20:05

:تیانجن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2025ء)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 14 تا 16 جولائی تیانجن, چین میں ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے،وہ یہ دورہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ڑی کی دعوت پر کر رہے ہیں،اجلاس میں ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم وزراء خارجہ کونسل اجلاس میں پاکستان، چین، بیلا روس، بھارت، ایران، قازقستان، کرغیزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شرکت کررہے ہیں جبکہ بیلاروس کے وزیر خارجہ پہلی مرتبہ بطور رکن ملک اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ کونسل ایس سی او کے ڈھانچے میں تیسرا اعلی ترین فورم ہے یہ فورم بین الاقوامی تعلقات، خارجہ پالیسی اور سلامتی سے متعلق امور پر غور کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ کونسل ایسے اہم دستاویزات، اعلانات اور بیانات کی منظوری دیتا ہیجو سربراہان مملکت ونسل کو پیش کیے جاتے ہیںہیڈز آف اسٹئٹ کونسل کے ذریعے کیے جانے والے فیصلوں کی بھی منظوری وزرائے خارجہ کونسل میں دی جاتی ہے۔ شفقت علی خان نے کہا کہ ہیڈز آف اسٹیٹس کونسل کا آئندہ اجلاس 31 اگست تا 1 ستمبر تیانجن، چین میں ہوگا نائب وزیراعظم اجلاس کے موقع پر دیگر وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔