ہانیہ اور عاصم ساحلِ سمندر پر ساتھ افیئر کا اشارہ پینڈنٹ دے گیا

ہانیہ سے بریک اپ کے بعد عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی کرلی لیکن اب وہ ٹوٹ چکی ہے

پیر 14 جولائی 2025 10:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)پاکستانی سپراسٹار ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان پھر سے بڑھتی قربتوں کا ایک اور اہم اشارہ مل گیا۔ہانیہ عامر ان دنوں اپنے کریئر کے عروج پر ہیں اور کوئی چاہ کر بھی ان کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن پارہا ہے۔ہانیہ عامر یوں تو گزشتہ 9 سالوں سے انڈسٹری میں مستقل کام کرتی نظر آئیں لیکن 2021 میں پاکستانی ڈرامے میرے ہمسفر میں انکا گلوکار و اداکار فرحان سعید کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا اور پھر 2024 میں ڈراما کبھی میں کبھی تم انہیں پاکستان کی سب سے کامیاب اداکارہ بناگیا۔

ہانیہ عامر کی مقبولیت کو دیکھ کر بھارتی پنجاب کے گلوکار دلجیت دوسانجھ نے انہیں اپنی فلم سردارجی 3 میں نہ صرف کاسٹ کیابلکہ اپنے ملک کے خلاف جاکر فلم کو ریلیز بھی کروایا۔

(جاری ہے)

جہاں ہانیہ عامر کی شوبز میں اونچی اڑان قابلِ دید ہے ویسے ہی انکی لو لائیف بھی سب کی نظروں میں آچکی ہے۔ہانیہ عامر پر یوں تو لاکھوں لوگ جان چھڑکتے ہیں لیکن یہ حسن پری ماضی میں صرف ایک ہی شخص کی محبت میں گرفتار ہوئی اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ عاصم اظہر تھے۔

سال 2019میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ایک ساتھ تقاریب میں دکھنے لگے اور انسٹاگرام پر بھی ایک دوسرے کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے نظر آئے۔2020میں ہی اس جوڑی نے محبت کے آسمان میں بیفکر ہوکر اڑان بھری اور اسی سال دونوں کا اچانک بریک اپ ہوگیا۔ہانیہ سے بریک اپ کے بعد عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی کرلی لیکن اب وہ ٹوٹ چکی ہے اور عاصم پھر سے ۔سنگل ریڈی ٹو منگل ہیں۔میرب سے منگنی ٹوٹتے کے فورا بعد سے ہی عاصم اظہر کا ہانیہ عامر سے رابطہ ہوجانے کے اشارے ملنے لگے ہیں۔پہلا اشارہ عاصم کا ہانیہ عامر کی فلم سردارجی 3 کا ٹریلر لائیک کرنا تھا جسکے بعد ہانیہ عامر اپنی فلم کراچی کے سنیما میں دیکھتے ہوئے ایک ایسی ییلو کیپ پہنی نظر آئیں جیسی عاصم اظہر ماضی میں ایک ویڈیو میں پہنے دکھے تھے۔