
حکومت کے دانشمندانہ فیصلوں سے پاکستان کی معیشت بتدریج مستحکم ہورہی ہے ،وزیر خزانہ
پیر 14 جولائی 2025 22:45

(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال 2025 میں معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ بینکس کے ساتھ ملاقات میں صنعتی یونٹس کی بحالی، نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی اور بینکنگ سیکٹر کے کردار پر بھی مشاورت کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ نجی بینک سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر بیمار صنعتی یونٹس کو دوبارہ فعال بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار ہے، 100 انڈیکس نے 1,36,000 کی نفسیاتی حد عبور کر لی ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔محمد اورنگزیب نے ایف بی آر میں جاری ساختی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیلز ٹیکس فراڈ کی روک تھام کے لیے نئی شقیں فنانس بل میں شامل کی گئی ہیں، جنہیں پارلیمنٹ کی مکمل منظوری حاصل ہے۔ اگر فراڈ 5 کروڑ سے زائد ہو تو کمشنر کی سفارش اور ایف بی آر بورڈ کی منظوری سے کارروائی ممکن ہوگی۔تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریٹرن فارم کو آسان بنایا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ جتنی گنجائش تھی اتنا ریلیف دے چکے ہیں، اور مزید سہولت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں کو 2.2 ارب ڈالر جبکہ حالیہ عرصے میں 2.3 ارب ڈالر کے ڈیویڈینڈ بیرون ملک منتقل کیے جا چکے ہیں۔ ہم نے ایل سی کے مسائل ختم کیے ہیں اور سرمایہ کاروں کے لیے منافع کی منتقلی کو آسان بنایا ہے، جو بیرونی سرمایہ کاری کے لیے مثبت اشارہ ہے۔وزیر خزانہ نے پاکستانی فارما انڈسٹری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ مستحکم ہو رہا ہے۔ بنیادی غذائی اشیائ کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ان کی مانیٹرنگ ماہانہ بنیادوں پر جاری ہے، اگرچہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ معمول کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے اخراجات میں نمایاں کمی کی ہے، اور وزیراعظم ہر وزارت کی کارکردگی کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہے ہیں۔ تاجروں اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں، جبکہ نجکاری میں بینکنگ سیکٹر کا اہم کردار ہوگا۔محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ پاکستان کا مالیاتی منظرنامہ بہتر ہو رہا ہے اور حکومت موجودہ استحکام کو پائیدار ترقی کی جانب لے جانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے اعتماد ظاہر کیا کہ تمام فریقین، خصوصاً سرمایہ کار اور بینکنگ سیکٹر، مل کر پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کا منافع باہر جانے، ایل سی نہ کھلنے کے مسائل ختم ہوگئے، 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں ملٹی نیشنلز کا 2 ارب 30 لاکھ ڈالر کا منافع باہر گیا ہے، ایف بی آر کی اضافی طاقت کا انکم ٹیکس سے نہیں بلکہ سیلز ٹیکس سے تعلق ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے رواں ماہ کے دوران 75 ارب روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز جاری کیے جا چکے ہیں، جو کاروباری طبقے کے اعتماد کی بحالی کی جانب اہم قدم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاشبہ ہر وزیر خزانہ کی خواہش ہوتی ہے کہ ملک میں فوری طور پر شرح نمو میں اضافہ ہو، لیکن ایسا کرنا زرمبادلہ کے ذخائر پر شدید دباؤ کا باعث بنتا ہے، جس سے معیشت دوبارہ غیر مستحکم ہو سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ معاملہ، فائرنگ کرنے والے 2 شوٹرز گرفتار، ملزمان نے تفتیش میں اصل حقیقت بتا دی
-
لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے افراد کو بچانے کیلئے فوج کا ریسکیو آپریشن جاری
-
پاکستان: خیبرپختونخوا سے پارلیمنٹ کے سینیٹ کے اراکین کا انتخاب مکمل
-
بابوسر ٹاپ پر رابطہ سڑکیں اور مواصلاتی نظام تباہ، 3 سیاحوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی
-
پاکستان: سولہ برس سے قبل سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل کیا ہے؟
-
فیلڈ مارشل سے کاروباری شخصیات کی ملاقات، بجٹ سے متعلق تحفظات دور کرنے کا مطالبہ
-
وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ کی صوبہ بھر میں سیاحتی اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت
-
وفاقی وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل عون چوہدری کا ایک روزہ پیرس کا دورہ ،
-
سینیٹ میں سوشل میڈیا صارفین کی عمر کی حد کا بل پیش
-
بلوچستان میں جرگہ عدالت میں فیصلے ، گواہیاں اور پھر قتل یہ نظام کیا ہے؟
-
میں سمجھتا ہوں کہ اگر مرزا آفریدی کو معافی مل گئی ہے تو فواد چودھری اور دیگر کو بھی واپس لانا چاہیئے
-
کوٹ لکھپت جیل میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت پھر سے بگڑ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.