Live Updates

اٹک ،موٹروے و ہائی وے پر ٹریفک مارکنگ ختم، حادثات میں اضافہ، وزیراعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 14 جولائی 2025 19:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) موٹروے اور نیشنل ہائی وےپر ٹریفک مارکنگ کے نشانات تقریباً مکمل طور پر مٹ چکے ہیں جس کے باعث ان سڑکوں پر سفر کرنے والے درجنوں مسافر مختلف حادثات میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران لائنوں کے نشانات غائب ہونے کی وجہ سے ڈرائیورز کو اپنی پوزیشن کا اندازہ نہیں ہو پاتا جس کے نتیجے میں حادثات رونما ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد سے غازی ٹول پلازہ تک ای ٹیگ والی گاڑیوں سے 190 روپے جبکہ بغیر ای ٹیگ والی گاڑیوں سے زائد رقم وصول کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

مسافروں اور ڈرائیوروں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کئی برسوں سے روڈ مارکنگ پر کوئی کام نہیں کیا، حالانکہ ادارہ مسلسل بھاری ٹیکس اکٹھا کر رہا ہے۔ عوام نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر موٹروے اور ہائی وے پر سپیڈ لائن مارکنگ کو یقینی بنائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

عوام نے یاد دلایا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے موٹروے کی شکل میں قوم کو تحفہ دیا تھا، جس نے سفری سہولیات کو محفوظ بنایا، مگر موجودہ غفلت سے اس کا مقصدا فادیت کم ہو رہی ہے۔\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات